رسائی کے لنکس

قاہرہ کے گرجا گھر میں دھماکہ ، 25 ہلاک

قاہرہ کے قطبی مسیحی کے گرجاگھر میں دھماکے کے بعد عہدے دار تحقیقات کررہے ہیں۔ 11 دسمبر 2016
قاہرہ کے قطبی مسیحی کے گرجاگھر میں دھماکے کے بعد عہدے دار تحقیقات کررہے ہیں۔ 11 دسمبر 2016

وائس آف امریکہ کے رپورٹر نے قاہرہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ حملہ صبح دس بجے کی سروس کے دوران ہواجس میں عورتوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

قاہرہ میں کوپٹک آتھوڈکس ( قطبی مسیحی)گرجا گھر کی عمارت میں اتوار کے روز دھماکے سے کم از کم 25ا فراد ہلاک اور 50 کے لگ بھگ زخمی ہوگئے۔

مصر کے سرکاری خبررساں ادارے مینا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک حملہ آور نے قاہرہ کے عباسیہ ڈسٹرکٹ میں واقع سینٹ مارک گرجا گھر پر بم پھینکا۔

کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔

وائس آف امریکہ کے رپورٹر نے قاہرہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ حملہ صبح دس بجے کی سروس کے دوران ہواجس میں عورتوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے گرجاگھر کے ملبے میں خون بکھرا ہو ا ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے دھماکے کے بعد تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دھماکے بعد تقریباً 500 مظاہرین نے دھماکے کی جگہ پر اکھٹے ہوکر احتجاج کیا اور حکوت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے صدر کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

XS
SM
MD
LG