رسائی کے لنکس

logo-print

کراچی: امام بارگاہ کے قریب دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک


نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے اچانک امام بارگاہ کے مرکزی دفتر کے قریب پہنچ کر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے

کراچی میں لیاقت آباد نمبر چار میں دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔ دستی بم ایف سی ایریا لیاقت آباد نمبر چار کی در عباس امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر پھٹا۔

عینی شاہدین نے پولیس اور ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے اچانک امام بارگاہ کے مرکزی دفتر کے قریب پہنچ کر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

شریف آباد پولیس اسٹیشن کے حکام کے مطابق دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹا جس سے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

تھانے نے انتقال کرنے والے نوجوان اور زخمیوں کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، حملہ دستی بم پھٹنے سے ہوا۔

خبر فائل ہونے تک ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر موجود تھیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG