رسائی کے لنکس

کرغزستان: چینی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکا


حملہ آور نے گاڑی سفارتخانے کے گیٹ سے ٹکرائی جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔

کرغزستان میں چین کے سفارتخانے کے قریب ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

منگل کو دارالحکومت بشکک میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں وزیراعظم زہینش رزاقوف نے بتایا کہ دھماکے میں صرف حملہ آور ہی اپنی جان سے گیا جب کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد کرغز شہری تھے۔

منگل کو دارالحکومت بشکک میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں وزیراعظم زہینش رزاقوف نے بتایا کہ دھماکے میں صرف حملہ آور ہی اپنی جان سے گیا جب کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد کرغز شہری تھے۔

حملہ آور نے گاڑی سفارتخانے کے گیٹ سے ٹکرائی جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ پر جائے وقوع سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائے گئے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ کی طرف سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG