رسائی کے لنکس

مہمند ایجنسی میں بم دھماکا،چھ ہلاک


مہمند ایجنسی میں بم دھماکا،چھ ہلاک
مہمند ایجنسی میں بم دھماکا،چھ ہلاک

حکام اور قبائلی عمائدین نے بتایا ہے کہ مہمند ایجنسی امن کمیٹی کے رضاکاروں کی چوکی پر ہفتے کے روز ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں چھ افرا د ہلاک ہو گئے جن میں امن کمیٹی کے چار اراکین ،خاصا دار فورس کا ایک اہلکاراور ایک راہ گیر شامل ہے۔

اس حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

حالیہ شدید سیلاب کے بعد مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کا یہ پہلا بڑا واقع ہے ۔ جب کہ پشاور کے نواحی علاقے باڑہ قدیم میں ہفتے کے روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی جس سے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

اسی علاقے میں چندروز قبل 200 مسلح عسکریت پسندوں کے ایک حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔ خیبر پختون خواہ کی حکومت نے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اُس نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فوری مدد فراہم نہ کی تو دہشت گرد اور انتہاپسند عناصر صورت حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دوبارہ منظم ہو سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG