رسائی کے لنکس

امریکہ: شمال مشرقی علاقوں میں طوفانِ باد و باراں


امریکی ریاست الاباما کے ایک قصبے میں میں کرسمس کے دن آنے والے طوفان سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر
امریکی ریاست الاباما کے ایک قصبے میں میں کرسمس کے دن آنے والے طوفان سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر

طوفان کے باعث کئی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جب کہ تیز ہوائوں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔

ایک طاقتور سرمائی طوفان امریکہ کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے کے بعد مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں موسمی حالات مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔

طوفان کے باعث کئی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جب کہ تیز ہوائوں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ امکان ہے کہ طوفان انڈیانا اور اوہائیو کی ریاستوں کے کئی علاقوں کو بھی نشانہ بنائے گا۔

امریکہ کی 'نیشنل ویدر سروس' نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق برف اور تیز ہوائوں کے باعث شاہراہوں پر حدِ نظر محدود ہوسکتی ہے اور ایسی صورت میں سفر کرنا انتہائی خطرناک ہوگا۔

'ویدر سروس' کے مطابق علاقے میں 15 سے 25 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ طوفان کے باعث شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں طوفانی بگولے اٹھنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

قبل ازیں مذکورہ طوفان نے منگل کو کرسمس کے موقع پر امریکہ کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنا یا تھا جہاں اس کے باعث کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

طوفان کے باعث جنم لینے والے طوفانی بگولوں نے الاباما، لوزیانا، مسی سپی اور ٹیکساس کے کئی علاقوں کو نشانہ بنا یا تھا جہاں کئی گھر تباہ اور بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے۔

اس سرمائی طوفان نے ریاست اوکلاہاما کو بھی شدید متاثر کیا ہے جہاں برف باری اور طوفانی ہوائوں کے باعث ایک مصروف شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں 21 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
XS
SM
MD
LG