رسائی کے لنکس

اٹلی کے قریب کشتی کو حادثہ، 27 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق اس واقعے میں مالٹا اور اٹلی کی بحریہ نے مشترکہ امدادی کارروائی میں 200 سے زائد افراد کو بچا لیا۔

اٹلی میں حکام نے بتایا ہے کہ تارکین وطن کی ایک کشتی سسیلی کے قریب ڈوبنے سے کم ازکم 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ رواں ماہ اسی علاقے میں پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔

حکام کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعے میں مالٹا اور اٹلی کی بحریہ نے مشترکہ امدادی کارروائی میں 200 سے زائد افراد کو بچا لیا۔

اٹلی کے ساحلی محافظوں کا کہنا تھا کہ انھیں کشتی سےسیٹیلائیٹ فون سے کی جانے والی ایک کال موصول ہوئی کہ وہ مشکل ہے۔ مالٹا کے ایک فوجی طیارے نے بعد ازاں اس کشتی کو دیکھا اور ان کی مدد کے لیے کارروائی شروع کی۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹروں کےذریعے زخمیوں کو جزیرہ لامپیدوسا منتقل کیا گیا۔

اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل افریقی تارکین وطن کی ایک کشتی چھوٹے جزیرہ کے قریب ڈوب گئی تھی اور اس پر سوار کم ازکم تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

لامپیدوسا جغرافیائی اعتبار سے افریقہ اور اٹلی کے درمیان واقع ہے اور اسی بنا پر نئی اور بہتر زندگیوں کے افریقی باشندے یورپ پہنچنے کے لیے اس جزیرہ کا سفر کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG