رسائی کے لنکس

نائجیریا: بوکو حرام کا حملہ، 37 افراد ہلاک


ریاست بورنو کے شہر گوبو میں گزشتہ اتوار کو ان مسلح افراد نے حملہ کیا اور املاک کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو رات بھر جاری رہا

نائجیریا کے ایک شمالی شہر میں شدت پسند گروپ، بوکو حرام کے ایک حملے میں کم ازکم 37 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریاست بورنو کے شہر گوبو میں گزشتہ اتوار کو ان مسلح افراد نے حملہ کیا اور املاک کو آگ لگادی تھی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو رات بھر جاری رہا۔

’وائس آف امریکہ‘ کے نمائندے عبدالکریم ہارونا کے مطابق، کوئی 400 کے قریب مکانات، سرکاری عمارتیں اور اسکول حملے میں نذر آتش کردئے گئے، جبکہ درجنوں کاروں اور موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگا کر تباہ کردیا گیا۔

ریاستی گورنر قاسم شیتیما نےمنگل کو گوبو کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور مقامی رہائشیوں سے ملاقات کرکے انھیں گھروں کو چھوڑ کر جانے سے روکا۔

نائجریا کے شمال میں اسلامی ریاست کے قیام کے لئے بوکو حرام گزشتہ چھ برسوں سے اسی طرح کےحملے کر رہی ہے۔

اس کے بعد چاڈ، کیمرن اور نائیجر نے نائجیریا کی حکومت کے ساتھ مل کر ان حملوں کے جواب میں ان مسلح حملہ آوروں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا، جنھوں نے اپنے لیڈر ابوبکر شیکو کی قیادت میں جنھیں وہ خلیفہ کہتے ہیں کئی علاقوں پر قبضہ بھی کرلیا تھا۔

XS
SM
MD
LG