رسائی کے لنکس

’مٹرو کی بجلی کا من ڈولا‘ جمعہ کو ریلیز ہوگی


ممبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلم کی پروموشن کے دوران ہی اس کا میوزک کافی مشہور ہوگیا ہے. اور امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم اچھا اسٹارٹ لینے میں کامیاب رہے گی۔

فلموں کے’جمعہ بازار‘ میں کل وشال بھردواج کی فلم ”مٹرو کی بجلی کامن ڈولا“بھارت اور پاکستان میں بیک وقت ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم کی نمایاں کاسٹ میں شامل ہیں عمران ہاشمی، انوشکا شرما اور پنکج کپور۔

ممبئی سے موصولہ اطلات کے مطابق فلم کا میوزک، فلم کی پروموشن کے دوران ہی کافی مشہور ہوگیا ہے۔ اور امید کی جارہی ہے کہ فلم کو اچھا اسٹارٹ مل جائے گا۔

اس کے علاوہ جمعے ہی کے روز دیگر ریلیز ہونے والی فلموں میں ” گنگو بائی“ اور ”پیار میں ایسا ہوتا ہے“ بھی شامل ہیں۔

پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلموں پر نظر ڈالیں تو نئی کاسٹ کے ساتھ بننے والی فلم ”ٹیبل نمبر 21“ اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔ لیکن گزشتہ ہفتے ہی ریلیز ہونے والی تین فلمیں ” دیرا دون ڈائری“، میری شادی کراوٴ“ اور ”راجدھانی ایکسپریس“ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔

گلیم شیم ڈاٹ کام کے مطابق ’ٹیبل نمبر 21‘ نے مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ سلمان خان کی ”دبنگ ٹو “اب تک ایک ارب چالیس کروڑ روپے کا بزنس کرکے بلاک بسٹر فلموں کی فہرست میں اپنا نام درج کراچکی ہے۔

اس کے مقابلے میں اکشے کمار اور آسین کی فلم ”کھلاڑی 786“نے چار ہفتوں کے دوران 63 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

عامر خان کی فلم ” تلاش “ کی بات کریں اس نے پانچ ہفتوں کے دوران 92کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم ’’تلاش‘‘ میں عامر خان کے علاوہ رانی مکھرجی، کرینہ کپور اور نواز نے نمایاں کردار ادا کئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG