رسائی کے لنکس

رانی مکھرجی کی ’مردانی‘ سمیت 5 نئی فلمیں ریلیز ہوگئیں


فلمی پنڈتوں کے تمام تجزیوں میں ’مردانی‘ کے کامیاب ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ 15اگست کو ریلیز ہونے والی ’سنگھم ریٹرنز‘ باکس آفس پر اب بھی دھوم مچا رہی ہے جو ’مردانی‘ کے لئے سخت حریف ثابت ہوسکتی ہے

نئی فلموں کی ریلیز کے ساتھ ۔۔’میک ۔۔یا۔۔بریک‘ کا دن یعنی جمعہ آگیا ہے اور اس بار کا جمعہ پانچ فلمیں اپنے ساتھ لے کر آیا ہے۔ ’مردانی‘، ’کاٹیا باز‘،’میڈاباوٴٹ ڈانس‘، ’لائف از بیوٹی فل‘ اور ممبئی نہیں ۔۔۔’ممبھائی کنکشنز‘۔

رانی مکھرجی کی ’مردانی‘ کے چرچے
ان پانچوں فلموں میں سے جس فلم کے چرچے ریلیز سے پہلے بھی میڈیا اور فلمی سرکل میں گونجتے رہے وہ یش راج فلمز کی رانی مکھرجی اسٹارر’مردانی ‘ ہے۔ فلمی پنڈتوں کے تمام تجزیوں میں” مردانی“ کے کامیاب ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ 15اگست کوریلیز ہونے والی روہت شیٹھی کی اجے دیوگن اورکرینہ کپورکی اسٹارکاسٹ سے سجی ’سنگھم ریٹرنز‘ باکس آفس پر اب بھی دھوم مچا رہی ہے جو ’مردانی ‘ کے لئے سخت حریف ثابت ہوسکتی ہے۔

کاٹیاباز سے لوگوں کی آس

فینٹم فلمز ۔۔کا بینر’کچھ ہٹ کر‘ فلمیں بنانے کے حوالے سے مشہور ہے اور ان کی تیارکردہ ڈاکیوڈراما ’کاٹیاباز‘سے بھی لوگ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ کچھ مختلف دیکھنے کوضرور ملے گا۔

سنگھم ریٹرنز۔۔’کک‘سے بھی آگے
’نگھم ریٹرنز‘ کی کامیابی کی مزید بات کریں تویہ ذکر بھی ضروری ہے کہ اس فلم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔اس نے ریلیز کے پہلے دن32کروڑ کما کرنہ صرف شاہ رخ خان کی ’چنائے ایکسپریس‘ اور سلمان خان کی ’ ایک تھا ٹائیگر‘ کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ ویک اینڈ پر75کروڑ کا بزنس کرکے مزید کامیابی کا سفر بھی جاری رکھا۔

اس طرح ’سنگھم ریٹرنز‘ سلمان خان کی’کک‘ کے بعد سال 2014کی ویک اینڈ پرسب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

’سنگھام ریٹرنز‘ اجے دیوگن کی اوورسیز میں کامیاب ترین قرار پانے والی فلم ہے جس نے اوپننگ ویک اینڈ (15سے17اگست)پربرطانیہ میں ایک لاکھ 58ہزار پاوٴنڈز اور امریکا میں چھ لاکھ چوون ہزار ڈالرز کما کرمجموعی طورپر25لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

سلمان خان کی ”کک“ بلاک بسٹر بن گئی
”گلیم شیم ڈاٹ کام “ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساجد نڈیا ڈوالاکی ”کک“اب تک سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹرفلم ثابت ہوئی ہے۔ سلمان خان، جیکلین فرنینڈس،نوازالدین صدیقی اور رندیپ ہوداکی اسٹارکاسٹ سے سجی ”کک“ نے تین ہفتوں کے دوران بھارت میں 221کروڑ روپے کمائے جبکہ برطانیہ وامریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی کروڑوں روپے کا بزنس کیا۔

XS
SM
MD
LG