رسائی کے لنکس

’شیلا کی جوانی‘ کے بعد کترینہ کیف کا نیا آئٹم سانگ ’چکنی چنبیلی‘


’شیلا کی جوانی‘ کے بعد کترینہ کیف کا نیا آئٹم سانگ ’چکنی چنبیلی‘
’شیلا کی جوانی‘ کے بعد کترینہ کیف کا نیا آئٹم سانگ ’چکنی چنبیلی‘

کترینہ کا نیا آئٹم سانگ ” چکنی چنبیلی “ آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے ۔ گانے کی ریہرسل ممبئی کے مشہور اسٹوڈیو’ فلم سٹی ‘میں جاری ہے ۔ اسے آپ اگلے ماہ یعنی 26 جنوری کوریلیز ہونے والی فلم ”اگنی پتھ“ میں دیکھ سکیں گے۔

بھا رتی میڈیا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق اس گانے کے لئے کترینہ بہت محنت کررہی ہیں اور دن رات ریہرسل میں مصروف ہیں۔ ” اگنی پتھ “کے ڈائریکٹر کرن ملہوترا ہیں۔

”اگنی پتھ“سنہ 1990ء کی کامیاب فلم ہے جس کا ری میک بھی اسی نام سے بنایا جارہا ہے۔ پرانی ”اگنی پتھ“ میں امیتابھ ہیرو اور مادھوی ہیروئن تھیں۔ اسے یش چوپڑا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

کترینا کا کہنا ہے کہ ”نیا گانا ان کے پچھلے ہٹ آئٹم سانگ ” شیلا کی جوانی“ سے بالکل مختلف ہے ۔ کرن جوہر میرے دوست ہیں جب انہوں نے مجھے تفصیلات بتائیں تو مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے فوراً ہی گیت پکچرائز کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔ آئٹم سانگ کے ڈانس ڈائریکٹر گنیش آچاریہ ہیں ۔ اس گیت کو میں نے چیلنج کے طور پرقبول کیا ہے“

کترینہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں گانے کے تھیم پر پرفیکٹ انداز میں اتر نے کے لئے پورے تین کلو وزن کم کرنا پڑا۔ فلم کے ہیروٴ رہتک روشن کا کہنا ہے کہ کترینہ نے گانے پر شاندار پرفارمنس دی ہے۔ فلم کے ساتھی فنکار سنجے دت نے بھی کترینہ اور اس گانے ”چکنی چنبیلی“ کی بھرپور انداز میں تعریف کی ہے۔

بھارت کے موخر اخبارات کے مطابق آئٹم سانگ ”چکنی چنبیلی“ مراٹھی ہٹس کا ہندی ری مکس ہے ۔ کترینہ نے اس گانے کے لئے بھارت کے لوک رقص ”لاوڑی“کی باقاعدہ تربیت لی ہے ۔ یہ لوک رقص بھارت کے بہت سے گانوں کے لئے استعمال میں لایا جاتا رہا ہے ۔ ماضی کی ہیروئن بندو، مادھوری دکشت ، شلپا شیٹھی اور نمرتا شروڈکر وغیرہ اس ڈانس پر ہٹ سانگ دے چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG