رسائی کے لنکس

logo-print

رنویر سنگھ اور دیپکاپوڈ کون کی شادی میں صرف قریبی لوگوں کو شرکت کی دعوت


بالی وڈ کے ادارکار رنویرسنگھ اور دپیکا پوڈکون۔ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پوڈکون نے کہا ہے کہ ان کی اس بدھ اور جمعرات کو ہونے والی شادی مختصر ہو گی اور اس میں صرف قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس جوڑے نے اٹلی کے سیاحتی جزیرے کومو لیک میں 18 صدی میں تعمیر کی گئی ایک تاریخی رہائشی عمارت کرائے پر حاصل کر لی ہے جسے ولا ڈیل بالبیانیلو سے موسوم کیا جاتا ہے۔ ان کی شادی کی دونوں تقریبات اسی عمارت میں منعقد ہوں گی۔

ان میں سے پہلی تقریب کونکنی انداز میں ہو گی جبکہ دوسری تقریب کا انعقاد روایتی سندھی انداز میں کیا جا رہا ہے۔

یہ جزیرہ نیلے آسمانوں اور حیران کر دینے والے برف پوش پہاڑی سلسلوں باعث ایک طلسمی کیفیت رکھتا ہے اور اس کا منظر کسی بڑی فلم کے عطیم الشان سیٹ سے کسی طرح کم نہیں محسوس ہوتی۔

انگریزی حرف Y کی شکل میں کومو جھیل کے ساتھ ساتھ واقع رہائشی ولاز اور ان کے سرسبز و شاداب باغ دیکھنے والے کو سحر میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

بھارت کے ارب پتی خاندان کی ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی منگنی کی تقریب بھی اسی مقام پر منعقد ہوئی تھی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG