رسائی کے لنکس

بالی وڈ میں شادیوں کا موسم آگیا


پچھلے سال بالی وڈ کی میگا ہیروئن انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی سے شادی کیا کی یوں سمجھیں کہ بالی وڈ میں ’شادی سیزن ‘ کا آغاز کردیا۔

انوشکا اور کوہلی کی اسٹارجوڑی کے بعد سوکروڑ کلب کی فیورٹ ہیروئن دپیکا پڈکون اور ہیرو رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں گرم ہوئیں اور یہ گلیمرس جوڑا بھی اٹلی میں 14 اور 15 نومبر کو باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔

بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑہ کی شادی کے بارے میں بھی میڈیا اوران کے پرستاروں کی دلچسپی غیرمعمولی ہے۔پریانکا چوپڑہ امریکی سنگر نک جوناس سے اگلے مہینے یعنی دسمبرمیں دھوم دھام سے بیاہ رچائیں گی۔

وہ فنکارجو نئے سال میں بنائیں گے نیا آشیاں
ان میگا اسٹارز کی شادیوں کے علاوہ بالی وڈ کے کچھ دیگرستارے بھی ـشادی کی لائن میں کھڑے نظر آتے ہیں جن کی شادیاں اگلے برس متوقع ہیں۔

ملائکہ اروڑا فیشن پرسنالٹی ،ماڈل اوراداکارہ ہیں۔ملائکہ اروڑا نے سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی لیکن پھر طویل رفاقت کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔ اب ملائکہ اروڑا کپور خاندان کے سپوت ارجن کپور سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

ارجن کپور بالی وڈ فلم میکر بونی کپورکے بیٹے اور انیل کپور کے بھتیجے ہیں۔شنید ہے کہ یہ اسٹار جوڑا 19 اپریل 2019 میں شادی کرے گا۔

میگا فلم میکر اور ٹی وی ہوسٹ کرن جوہرنے اپنے مقبول ٹی وی شو میں بھی ملائکہ اروڑا کی شادی سے متعلق مذاق کیا تھا جب ملائکہ ان کے شومیں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں۔

بالی وڈ کی ایک اور گلیمرس ہیروئن اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین بھی شادی بینڈ ویگن جلد ہی جوائن کرنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا خبروں کے مطابق مختلف تقریبات اور عوامی مقامات پر اکٹھے دیکھے جانے والے سشمیتا سین اور ان کے دوست روھمان شال آئندہ سال ایک دوسرے کے جیون ساتھی بنیں گے۔

دومہینے پہلے ایک فیشن فنکشن میں سشمیتا سین سے ملنے والے روھمان نے چند ہفتے پہلے سشمیتا سین کوپروپوزکیا اور’دلبر گرل‘ نے ہاں کرنے میں دیرنہیں لگائی۔

آگے دیکھئے بالی وڈ میں جاری ویڈنگ فیورسے اورکون کون سے اسٹارز متاثر ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG