رسائی کے لنکس

کامیڈین کپل شرما، سنجیدہ کردار میں ’غیر سنجیدہ ‘


کپل شرما۔ فائل فوٹو

ان کی اداکاری کو دیکھ کر کہیں بھی نہیں لگا کہ وہ سنجیدہ کردار اداکررہے ہیں۔ وہ سنجیدگی اور اداسی کو چہرے پر لانے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی اسٹار اور ’کامیڈی نائٹس ددھ کپل ‘ شو کے ہوسٹ کپل شرماٹی وی شوز کے ساتھ ساتھ اب بڑے پردے پر بھی آنے کی بھپور تیاریاں کرچکے ہیں ۔

ان کی فلم ’فرنگی‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے ۔ فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے والی کمپنی ’ڈسٹری بیوشن کلب ‘ کی عہدیدار سبینا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کپل’فرنگی‘ کے ذریعے بھارتی اسکرینز پر ہی نہیں بلکہ پاکستانی اسکرینز پر بھی جگمگائیں گے۔

فلم ’فرنگی ‘ کا ایک گانا ’صاحبہ‘ رواں ہفتے ہی ریلیز ہوا ہے ۔ گانا راحت فتح علی خان کی آواز میں ہے۔

گوکہ گانا نہایت غمزدہ سچویشن لئے ہوئے ہے لیکن کپل شرما کے چہرے پر ان کا اصل ’کامیڈین ‘ رنگ چھایا رہا اور ہر بار یہی لگا کہ انہوں نے اب قیقہہ لگایااور اب وہ ہنسنے۔

ان کی اداکاری کو دیکھ کر کہیں بھی نہیں لگا کہ وہ سنجیدہ کردار اداکررہے ہیں۔ وہ سنجیدگی اور اداسی کو چہرے پر لانے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔

گانے کو دیکھ کر پہلا تاثر تو یہی ہوتا ہے کہ پوری فلم ہی شاید ایسی ہو تاہم یہ رائے پوری فلم دیکھ کر ہی مکمل ہوسکے گی۔ ان کے پرستاروں کو فلم دیکھنے کارسک تو لینا ہی پڑے گا۔

’فرنگی‘ میں کپل شرما کی ہیروئن کا رول اشیتا دتا ادا کررہی ہیں۔راجیو ڈھینگرا کی ڈائریکشن میں بنی’فرنگی‘ 24نومبرکوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG