رسائی کے لنکس

بالی ووڈ فلموں کا نیا ہفتہ، ’جوڑی بریکر‘ اور’تیرے نال لو ہوگیا‘سرفہرست


بالی ووڈ فلموں کا نیا ہفتہ، ’جوڑی بریکر‘ اور’تیرے نال لو ہوگیا‘سرفہرست
بالی ووڈ فلموں کا نیا ہفتہ، ’جوڑی بریکر‘ اور’تیرے نال لو ہوگیا‘سرفہرست

بالی ووڈ فلموں کا نیا ہفتہ شروع ہوا چاہتا ہے۔ اس ہفتے دو ایسی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن کا فلم بین کافی عرصے سے انتظار کررہے تھے۔ یہ فلمیں ہیں ”جوڑی بریکر“ اور ”تیرے نال پیار ہوگیا“۔ دونوں ہی فلمیں بھرپور رومانس کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا گہرا رنگ لئے ہوئے ہیں۔

پہلے ذکر ہوجائے فلم ”جوڑی بریکر“ کا ۔ اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں آرمادھون اور بپاشا۔ فلم کا موضوع ہلکا پھلکا ہے ۔ بنیادی طور پر یہ ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جو دوسروں کی جوڑیاں توڑتے توڑتے اپنی جوڑی بنابیٹھتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں جو یاتو اپنی گرل فرینڈ سے پریشان ہوں اور اس سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہوں یا وہ گرل فرینڈ ان سے خدمات لیتی ہیں جو اپنے بائے فرینڈ سے دور بھاگنا چاہتی ہیں۔ اب یہ جوڑا کس کو کیا مشورہ دیتا ہے اور یہ مشورہ اس کے لئے کس حد تک کارگرثابات ہوتا ہے یا وہ کسی نئی مصیبت میں پھنس جاتا ہے یہی ہے اس فلم کا کلائمسک۔

اب کچھ بات ہوجائے فلم ” تیرے نال لو ہوگیا“ کی۔ جیسا کہ نام ہی سے لگ رہا ہے یہ بھی مزاحیہ فلم ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈی سوزا۔ فلم کی کہانی گاوٴں کی ایک سیدھی سادھی لڑکی ’منی‘ کے گرد گھومتی ہے ۔ نوجوان منی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے قرار رہتے ہیں مگر سچ پوچھئے تو وہ منی سے زیادہ اس کے باپ کی دولت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ منی کے ’پتا جی‘ان لڑکوں کے حربے خوب جانتے ہیں مگر اسی دوران ایک غریب لڑکا تنو آنند ناصرف منی سے پیار کربیٹھتا بلکہ اس کے باپ کا بھی ہر ستم سہنے کے لئے تیارہوجاتا ہے۔ ادھر منی بھی تنو کو چاہنے لگتی ہے مگر ۔۔۔ منی کی محبت میں کیا کیا موڑ ابھی آنے والے ہیں یہ پتہ چلے گا آپ کو اس وقت جب آپ یہ فلم دیکھیں گے۔

یہ دونوں فلمیں پاکستان میں بھی ایک ساتھ کل یعنی جمعہ 24 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ چونکہ دونوں ہی فلمیں ایک ہی جیسی لگ رہی ہیں لہذا دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

ادھر پچھلا ہفتہ بالی ووڈ فلموں ”ایک دیوانہ تھا“، ”ایک میں اور ایک تو“ ، ” میریڈ ٹوامریکا“ اور ”؟“ (یعنی سوالیہ نشان)، ویلنٹائن نائٹ “ اور ”گلی گلی چور ہے“ کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ یہ تمام کی تمام فلمیں بری طرح ”پٹ “گئیں ۔ان فلموں کو بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لوگوں میں بھی پذیرائی نہیں ملی جس کے سبب یہ فلمیں اوسط درجے کا بھی بزنس نہیں کرسکیں۔

XS
SM
MD
LG