رسائی کے لنکس

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی نئی فلم ’راون’


Asylum_Seeking kurds in Europe
Asylum_Seeking kurds in Europe

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی نئی فلم ’راون’ ریلیز کے پہلے ہفتے میں باکس آفس پر کچھ خاص کمال دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم فلم میں پہاڑ کی 80 فٹ اونچائی سے سمندر کی گہرائی میں کودنے کے ایک منظر کو لے کر اٹھے تنازع کے سبب فلمسازمنی رتنم کی فلم راون خبروں میں ضرور ہے۔

جی ہاں فلم راون کی تشہیر کے دوران ہیرو ابھیشیک نے میڈیا کو یہ بیان دیا تھا کہ پہاڑ کی اونچائی سے سانس تھم جانے والی خطرناک چھلانگ لگانے کے لیے انھوں نے کسی باڈی ڈبل کا سہارا نہیں لیا بلکہ وہ سین خود کیا ہے۔ مگر بینگلور شہر سے تعلق رکھنے والے ڈائیوِنگ چیمپیئن ام ایس بلرام نے جونیئر بچن کے اِس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عوام کو فلم کی جانب راغب کرنے کے لیے راون کی تشہیر کے دوران اس سین کو ٹیلی ویژن پر بار بار دکھایا گیا تھا۔

قومی سطح کے سابق ڈائیونگ چیمپیئن بلرام کے مطابق فلم راون میں سمندر میں جان لیوا چھلانگ لگانے کے منظر کو انہوں نے انجام دیا ہے اور اِس کے لیے انہیں معاوضہ بھی دیا گیا تھا۔ بلرام نے مزید کہا کہ وہ کسی تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے اور وہ منی رتنم اور ابھیشیک کی بہت عزت کرتے ہیں تاہم یہ کہنا غلط ہوگا کہ فلم کا یہ اسٹنٹ سین خود ابھیشیک نے کیا ہے۔

فی الحال ابھیشیک یا فلم راون کے ہدایت کار منی رتنم اس پورے معاملے پر اپنا کوئی بھی ردعمل دینے سے گُریز کررہے ہیں۔

فلم انڈسٹری کے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر گذشتہ جمعہ کے دن تامل اور ہندی زبان میں ریلیز ہوئی فلم راون نے آنے والے دنوں میں بہتر کاروبار نہیں کیا تو فلم کو ڈسٹری بیوٹ کرنے والی کمپنی ریلائنس بِگ پکچرز کو کم سے کم 50 کروڑ روپیے کا نقصان ہوسکتا ہے۔

عالمی سطح پر فلم راون کو 2,200 سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG