رسائی کے لنکس

بالی وڈ میں ساوٴتھ انڈین فلموں کے ری میک کی مانگ


ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو سلمان خان کی زیادہ تر فلمیں ساوٴتھ فلموں کا ری میک تھیں۔ اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ نے ساوٴتھ انڈیا کی ری میک فلموں کی باقاعدہ ایک فہرست مرتب کی ہے۔قارئین کی دلچسپی کی غرض سے ہم یہ فہرست اور اس میں شامل کچھ فلموں کی تفصیلات یہاں شائع کی جارہی ہیں، ملاحظہ کیجئے:

بالی وڈ میں ساوٴتھ انڈین فلم انڈسٹری کی ہٹ فلموں کے جتنے بھی ری میک بنائے گئے ان میں سے بیشتر میگاہٹ ثابت ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی فلموں کی ڈیمانڈ میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور ہر فلم کو تقریباً یہی سوچ کر دیکھا جاتا ہے کہ اگر اسے ہندی میں بنایا گیا تو کتنا سودمند ہوگا۔

ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو سلمان خان کی زیادہ تر فلمیں ساوٴتھ فلموں کا ری میک تھیں۔ اخبار’ انڈین ایکسپریس‘ نے ساوٴتھ انڈیا کی ری میک فلموں کی باقاعدہ ایک فہرست مرتب کی ہے۔قارئین کی دلچسپی کی غرض سے ہم یہ فہرست اور اس میں شامل کچھ فلموں کی تفصیلات یہاں شائع کی جارہی ہیں، ملاحظہ کیجئے:

گجنی
عامرخان کی2008 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ’گجنی‘ اسی نام سے بنائی گئی تامل فلم کا ری میک تھی۔ ’گجنی‘ سے ہی تامل ایکٹریس آسن نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ مرحوم ایکڑیس جیا خان نے بھی ’گجنی‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وانٹیڈ
سلمان کی بالی وڈمیں کم بیک فلم ’وانٹیڈ‘ 2009میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ مشہور کوریوگرافر اور ڈانسر پربھو دیوا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’وانٹیڈ‘ تیلگو فلم کا ری میک تھی۔ ’وانٹیڈ‘ کی ہیروئن الینا ڈی کروز تھیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں ونود کھنہ اور مہیش منجریکر شامل تھے۔

ریڈی
مہیش باسو کی ڈائریکٹ کردہ سپرہٹ تیلگو فلم ’ریڈی‘ کا بالی وڈ میں ری میک بھی ’ریڈی‘ کے نام سے ہی بنایا گیا جو2011کی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم ثابت ہوئی۔فلم کے ہیرو سلمان خان اور ہیروئن آسن تھیں۔

باڈی گارڈ
سلمان خان اور کرینہ کپور اسٹارر ’باڈی گارڈ‘ نے باکس آفس پر غیرمعمولی کامیابی حاصل کی۔یہ فلم بھی 2011میں ریلیز ہوئی تھی ۔’باڈی گارڈ‘ ملیالم زبان میں بنائی گئی اسی نام کی فلم کا ری میک تھی۔

بلو
شاہ رخ خان اورعرفان خان کی دوستی پربنی فلم ’بلو‘ تو آپ سب نے دیکھی ہی ہوگی۔ سال 2009میں بنائی گئی یہ فلم ملیا لم فلم کا ری میک تھی۔ یہی فلم تامل زبان میں بھی بنائی گئی جس میں مرکزی کردار رجنی کانت نے ادا کیا تھا۔

بھول بھلیاں
سال2007میں ریلیز ہوئی کامیڈی ہارر فلم ’بھول بھلیاں‘ بھی ملیالم فلم کا ری میک تھی۔ ’بھول بھلیاں‘ میں مرکزی کردار اکشے کمار اورودیا بالن نے ادا کئے تھے جبکہ امیشا پٹیل اورشاہنی آہوجہ بھی فلم کے اہم کرداروں میں شامل تھے۔

سن آف سردار
اجے دیوگن کی بالی وڈ فلم ’سن آف سردار‘ تیلگو فلم کا ہندی ری میک تھی۔اس فلم میں اجے دیوگن کی ہیروئن سوناکشی سنہا تھیں جبکہ سنجے دت بھی فلم کے نمایاں کرداروں میں شامل تھے۔

رہنا ہے تیرے دل میں
سیف علی خان، دیا مرزا، مادھون اسٹارر ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ بھی بالی وڈ میں ری میک تھی تامل فلم کا۔ تامل ورژن میں لیڈ رول مادھون نے ادا کیا تھا۔

راوٴڈی راٹھور
اکشے کمار کی فلم ’راوٴڈی راٹھور‘ سال 2012میں ریلیز ہوئی جس میں اکشے نے ڈبل رول ادا کیا تھا۔ تیلگو فلم کے اس ری میک میں اکشے کے مقابل سوناکشی سنہا نے ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔

سنگھم
سال 2011میں بننے والی بالی وڈ فلم ’سنگھم‘ ری میک تھی تامل فلم ’سنگھم‘ کا۔ اس ایکشن فلم کو ڈائریکٹ کیا تھا روہت شیٹھی نے۔ اجے دیوگن اسٹارر فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG