رسائی کے لنکس

بالی وڈ اداکار سلمان خان ٹویٹر پر


بالی وڈ اداکار سلمان خان ٹویٹر پر
بالی وڈ اداکار سلمان خان ٹویٹر پر

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔ جی ہاں ٹویٹر جوائن کرکے سلمان اب اپنے روایتی حریف شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، کرن جوہر، ارجن رام پال، پرینکا چوپڑا، فرحان اختر، شاہد کپور، انوپم کھیر، فردین خان، اکشے کمار، ویویک اوبیرائے، رنبیر کپور اور ریتیش دیشمکھ جیسے دیگر کئی فلمی ستاروں کے اُس گروپ میں شامل ہوگئے ہیں جو کہ سوشل ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے براہ راست بات کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔
جہاں شاہ رخ نے ٹویٹر اپنے قریبی دوست کرن جوہر کے اصرار پر جوائن کیا تھا ونہی 44 سالہ سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی اور اداکار ارباز خان کی ضد کے سامنے ہتھیار ڈال کر ٹویٹر پر لکھنا شروع کردیا ہے۔ ویب سائٹ پر پوسٹ کیے اپنے پہلے بیان میں سلمان نےلکھا ہے ” ارباز نے کہا کہ ٹویٹ کرنا تو بنتا ہے باس”۔
سوشل میڈیا کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اپنی فلموں سے زیادہ فلمی ستارے ٹویٹر، فیس بُک یا دیگر کسی سوشل ویب سائٹ یا پھر اپنے بلاگ پر لکھے اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ اور سنیمابین بھی اپنے فلمی ستارے کے ذریعے لکھے گئے ہر ایک لفظ پر نظر رکھتے ہیں۔ تبھی تÙ ˆ ٹویٹر کو جوائن کرنے کے دو گھنٹے کے اندر ہی سلمان کے دو ہزار سے زائد شیدائیوں نے اُنہیں اپنا دوست بنا لیا۔
ٹویٹر ویب سائٹ پر گزرے دور کے مشہور اداکار شمی کپور نے سلمان کو گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے اور اِس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنلوجی سے استعفادہ بالی وڈ کی پرانی پیڑھی بھی اٹھا رہی ہے۔
بالی وڈ فلمی ستارے اور سوشل میڈیا کے موضوع پر ریسرچ کررہی انیتا ناگرے کے مطابق سوشل میڈیا فلمی ستارے اور اُن کے مداح دونوں کے لیے منافع بخش ثابت ہورہا ہے۔ فلمی ہستیوں کو کسی صحافی کی دخل اندازی کے بغیر اپنی فلموں کی تشہیر، اخباروں او ر فلمی جریدوں میں شائع ہوئی خبروں کی تردید یا تصدیق کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ملتا ہے ونہی عام آدمی کو سوشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنے چہیتے ہیرو یا ہیروئین سے براہ راست گفتگو کرنے اور اُن کی روزمرہ کی زندگی کو مزید قریب سے جاننے کا سنہرہ موقع ملتا ہے۔

XS
SM
MD
LG