رسائی کے لنکس

logo-print

راحت فتح علی کے نئے گانے نے ورون دھون کو رلا دیا


راحت فتح علی خان

جی ہاں ۔۔بالکل درست پڑھا آپ نے ۔ 13اپریل ریلیز ہونے والی ان کی نئی فلم کا ایک گانا پاکستانی سنگر راحت فتح علی نے اس خوب صورت کے ساتھ گایا ہے کہ اس میں چھپے درد کے احساس نے فلم کے ہیرو ورون دھون کو بھی رلا دیا۔ کیسے؟ یہ ہم آپ کو اگلی چند سطروں میں بتاتے ہیں پہلے ذرا بات ہوجائے ورون دھون کی۔

بالی وڈ کے نئے اینگری ینگ مین وروون دھون جب سے رومینٹک ہیرو کے روپ میں ڈھلے ہیں ان کے چاہنے والوں میں مزید کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔۔اور آج کل تو ویسے بھی ان کے خوب چرچے ہیں۔

ان کی 13اپریل کو آنے والی فلم’’ اکتوبر‘ ‘اور اس میں شامل راحت فتح علی خان کے گانے کی خبر کے بعد تو سبھی نے ان پر نظریں جما دی ہیں۔

فلم’ اکتوبر‘کا نیا گانا ریلیز کے ساتھ ہی بہت تیزی سے مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے۔ راحت علی خان کی مسحورکن آوازمیں گائے گئے گانے’ تب بھی تو۔۔‘میں موجود درد اور محبوب سے جدائی کا اظہار انتہائی خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔

وروون دھون نے بھی دلی جذبات اور جدائی کا دکھ نہایت عمدگی سے اپنے تاثرات کے ذریعے دیکھنے والوں تک پہنچایا ہے۔

کامیڈی اور ایکشن سے اپنے فینز کے دلوں میں جگہ بنانے والے ورون دھون کا کردار’ اکتوبر‘میں ان کے پچھلے تمام کرداروں سے بالکل مختلف ہے جس میں ورون نے اپنی جاندار اداکاری سے حقیقت کا رنگ بھرا ہے۔

فلم کی پاکستانی ڈسٹری بیوشن کمپنی کی عہدیدار سبینا نے وائس آف امریکہ کو بتایا ’ ورون دھون نے فلم میکر سجیت سرکار سے خود کو کاسٹ کرنے کی فرمائش کی تھی۔ بقول ورون دھون ’ میں سجیت سرکار کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ پلیز میرے لئے ایک فلم بنائیں ۔ تین مہینے بعد ہی سجیت سرکار اورجوہی نے’ اکتوبر‘کے لئے مجھے سلیکٹ کرلیا۔‘

’ لیکن اس کردار کے لئے مجھے بہت زیادہ محنت کرنا پڑی ۔ڈائیلاگ اس طرح ادا کرنے تھے کہ جیسے یہ ان کے اپنے الفاظ ہوں۔ سجیت چاہتے تھے کہ میں یہ کردارجیوں نہ کہ صرف سیٹ پر آؤں،اداکاری کروں اور چلا جاؤں۔ راحت فتح علی کے گانے ’تب بھی تو۔۔‘ کو بار بار سنا جس سے مجھ پر کچھ ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ اس گانے کی شوٹنگ کے لئے جذبات خود بخود حاوی ہو گئے اور گلیسرین کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔‘

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG