رسائی کے لنکس

فلپائن میں دو بم دھماکے، 32 افراد زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس اور دیگر عہدیداروں نے جمعرات کو کہا کہ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے جب لوگ کرسمس کی چھٹیوں کے دوران باکسنگ کا ایک مقابلہ دیکھ رہے تھے۔

فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی علاقے میں واقع ایک قصبے میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم ازکم 32 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس اور دیگر عہدیداروں نے جمعرات کو کہا کہ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے جب لوگ کرسمس کی چھٹیوں کے دوران باکسنگ کا ایک مقابلہ دیکھ رہے تھے۔

لیئٹ صوبے کی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہلونگوس قصبے میں بدھ کی رات دیر گئے ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے میں سے 16 افراد ایک استپال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر 16 کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، بم دھماکے کا نشانہ بننے والوں میں کم ازکم دس بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 7 اور 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

فلپائن کی سیکورٹی فورسز ملک کے جنوبی علاقے میں عسکریت پسندوں بشمول ابو سیاف گروپ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی وجہ سے چوکس رہتی ہیں۔ ابو سیاف گروپ دارالحکومت منیلا اور دیگر شہری علاقوں میں حملے کرتا رہا ہے۔

منیلا سے 610 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع لیئٹ کے صوبے میں کیمونسٹ گوریلا فورس بھی سرگرم ہے تاہم فوری طور پر ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ یہ گروپ یا کوئی دوسرا عسکریت پسند گروہ اس واقعہ میں ملوث ہے۔

XS
SM
MD
LG