رسائی کے لنکس

کراچی: بلوچ کالونی پل پر مشکوک بریف کیس سے خوف و ہراس


بم کی افواہ
بم کی افواہ

اطلاع ملنے کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی, جس نے مشکوک بیگ کے مالک کی تلاش میں ناکامی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ لیکن، اِس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قریبی علاقوں کوخالی کرالیا گیا

کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ پر رکھے گئےایک لاوارث بیگ نے جمعرات کی شام ہلچل مچا دی۔ پورا علاقہ اُس وقت شدید خوف میں مبتلا ہوگیا جب یہ اطلاع پھیلی کہ شاہراہ فیصل پر واقع بلوچ کالونی کے فلائی اوور کے نیچے ایک مشکوک بیگ ہے جس میں دھماکا خیز مواد موجود ہے۔

اطلاع ملنے کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے مشکوک بیگ کے مالک کی تلاش میں ناکامی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ لیکن، اِس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو خالی کرا لیا گیاجبکہ علاقہ مکینوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈیٹونیٹر کی مدد سے بریف کیس کو کھولا تو وہ خالی تھا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ بریف کیس میں دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا، جبکہ ابتدائی طور پر بریف کیس میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG