رسائی کے لنکس

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملہ آور القاعدہ کا ڈبل ایجنٹ تھا: اطلاعات

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملہ آور القاعدہ کا ڈبل ایجنٹ تھا: اطلاعات
افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملہ آور القاعدہ کا ڈبل ایجنٹ تھا: اطلاعات

اردنی حکام کا خیال تھا کہ البلاوی کی بہت اصلاح کی جا چکی ہے

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں سی آئی اے کے اڈے پر خود کش حملہ کرنے والا اردنی نژاد القاعدہ کا ڈبل ایجنٹ تھا۔

اطلاعات کے مطابق مغرب کے انٹلی جنس افسروں نے اس شخص کی شناخت اس طرح کی ہے کہ وہ اردن کے شہر سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ ہمام خلیل ابو ملال البلاوی تھا جس کی ہمدردیاں القاعدہ کے ساتھ تھیں۔

این بی سی کے مطابق اردنی حکام نے ایک سال قبل اس کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں اسے القاعدہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے کام پر مامور کیا تھا کیونکہ عہدیداروں کا خیال تھا کہ اب اس کی کافی اصلاح ہو چکی ہے

سی آئی اے نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG