رسائی کے لنکس

زہریلے سانپ اور چھپکلیاں کپڑوں میں چھپا کراسمگل کرنے کی کوشش ناکام


پکڑے جانے والے سانپ اور چھپکلیاں۔ 8 مارچ 2022
پکڑے جانے والے سانپ اور چھپکلیاں۔ 8 مارچ 2022

درجنوں زہریلی چھپکلیاں اور سانپ کپڑوں میں چھپا کر امریکہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

حکام کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹی سان ڈیاگو میں میکسیکو سے سرحد عبور کرنے والے ایک شخص نےسرحدی اہل کاروں کودھوکہ دینے کی کوشش کی۔ شک پؑڑنے پر جب تلاشی لی گئی تواس کے کپڑوں میں سے مختلف اقسام کی 52 زہریلی چھپکلیاں اور سانپ برآمد ہوئے۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ شخص ٹرک چلا رہا تھا۔ جب وہ 25فروری کو میکسیکو کے ساتھ سان یسڈرو بارڈر کراسنگ پر پہنچا تو اسے اضافی معائنے کے لیے ٹرک سے باہر نکالا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی حکام کو اس شخص کے کپڑوں سے 52زندہ رینگنے والے جانور ملے جنہیں اس شخص نے چھوٹی تھیلیوں میں بند کرکے اپنی جیکٹ اور پتلون کی جیبوں میں چھپایا ہوا تھا۔

اسمگل کی جانے والی چھپکلیاں۔ 8 مارچ 2022
اسمگل کی جانے والی چھپکلیاں۔ 8 مارچ 2022

پکڑے جانے والے جانوروں میں9سانپ اور 43 چھپکلیاں شامل ہیں۔حکام کے مطابق ان میں سے کچھ نہایت خطرناک اقسام کے سانپ تھے۔

سان ڈیاگو میں کسٹمز ا ور بارڈر پروٹیکشن کے ڈائریکٹر سڈنی اکی نے کہا ہے کہ " اسمگلر اپنی پکؑڑی جانے والی ان چیزوں کو حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے"۔ انھوں نے کہا کہ" اسمگلنگ کی کوشش میں اسمگلر نے ان جانوروں کی صحت اور ان کی حفاظت کا بھی خیال نہیں کیا اور کسٹم افسران کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔ "

30سالہ ملزم کوجو امریکی شہری ہے، گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(خبر کا مواد خبررساں ادارے اے پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG