’برنی‘ کے نام سے جانے معروف برنارڈ میڈوف معاشی حلقوں میں گرو کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کے مطابق ان کے چھونے سے مارکیٹوں میں مندی اور تیزی پیدا ہو جاتی تھی۔
کلیم اللہ خان نے 1987 میں ایک سو برس پرانے آم کے درخت پر مختلف اقسام کی قلمیں لگانا شروع کیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ملک بھر سے 300 سے زائد اقسام کی قلمیں منگوا کر اس درخت پر لگائی ہیں۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے امریکہ کے موسیقار میاں بیوی، ڈیوڈ شینٹن اور ایرنشیلڈز کی دنیا بھر میں 60 سے زیادہ پرفارمنس منسوخ ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے اپنے فن کا استعمال ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے شروع کر دیا۔ تفصیل دیکھیے اس رپورٹ میں۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب اس صورتحال میں تبدیلی شاید ممکن نہ ہو، کیونکہ مالکان اور ملازمین، دونوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ گھر میں رہ کر بھی موثر انداز میں کام کیا جا سکتا ہے۔
اس سال جاپان کے شہر ٹوکیو میں 1200 سال میں پہلی مرتبہ بہار کا موسم توقع سے پہلے آ گیا۔ امریکی دارالحکومت واشنگن ڈی سی میں بھی چیری کے پھول اس سال مارچ کے اختتام پر ہی کِھل گئے ہیں۔ ان واقعات پر دنیا کے ماحولیاتی ماہرین خاصے پریشان ہیں۔ فائزہ بخاری کی رپورٹ۔
عروف ماہر زاہی حواس نے جنوبی مصر کے شہر اقصر کی ‘بادشاہوں کی وادی‘ کے قریب ’گم شدہ سنہرا شہر‘ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کارلوس میورگا کے بقول انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز تابوت سے اس لیے کیا تاکہ کرونا وائرس سے ہونے والی اموات اور جرائم پیشہ عناصر کی پر تشدد کارروائیوں میں ہونے والی ہلاکتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔
آسٹریلیا میں رینگنے والے جانوروں کی بیرون ممالک اسمگلنگ منافع بخش کاروبار ہے۔ صرف ایک چھپکلی 10 ہزار آسٹریلین ڈالر تک میں فروخت ہوتی ہے۔ محققین جنگلی حیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک آلہ تیار کر رہے ہیں جو چھپائے گئے جانوروں کی بو سونگھ کر ان کی نشان دہی کرتا ہے۔
گنجِ سوائی پر لوٹ مار کا یہ تاریخی واقعہ ستمبر 1695 میں پیش آیا تھا جب ہینری ایوری نے اپنے قزاق گروہ کے ساتھ مل کر اربوں روپے مالیت کا سونا چاندی لوٹ لیا تھا اور جہاز پر سوار مسافروں کی قتل و غارت اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی بھی کی گئی تھی۔
پاکستان میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار جوش و خروش سے مناتی ہے۔ ایسٹر کے موقع پر کراچی میں ایک بیکری مسیحی برادری کے من پسند خاص ہاٹ کراس بنز تیار کرتی ہے جو اپنے منفرد ذائقے کی بدولت مشہور ہیں۔ سدرہ ڈار کی رپورٹ۔
'لنکڈ ان' نے، جو مائیکرو سافٹ کی ملکیت ہے، اپنے ملازمین کو ’’ریسٹ اپ‘‘ یعنی آرام کر کے تازہ دم ہو جانے کا پیغام دیا اور کہا کہ پیر کے روز سے ملازمین کو اپنی دیکھ بھال کرنے کا وقت دیا جائے گا۔
اس کہانی میں ولن ایک قاتل انگریز قذاق ہے جو سترہویں صدی کے دوران بھارت سے مکہ جانے والے حاجیوں کے بحری جہاز کو لوٹنے کے بعد دنیا کا سب سے مطلوب شخص بن گیا تھا۔
مزید لوڈ کریں