رسائی کے لنکس

کراڈوچ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کی سماعت


بوسنیا کے زمانہ جنگ کے سابق سرب لیڈر رادوان کرادزچ نے سابق یوگوسلاویہ سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بتایا کہ 1992ءسے1995ء تک جاری رہنے والی بوسنیا کی جنگ کا نصب العین سربیا کے لوگوں کے نزدیک درست اور مقدس تھا۔

کرادزچ نے ،جو عدالت کےسامنے اپنا دفاع خود کررہے ہیں، پیر کےر وز ہیگ میں اپنے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے پر اپنا ابتدائی بیان دے رہے تھے۔

کرادزچ پر جنگی جرائم کے ارتکاب اور بوسنیا میں مسلمانوں اور کروایشیائیوں کی نسل کشی اور 1995 ء میں سربوں کے ہاتھوں سر بریینیتسا پر قبضے کے بعد مسلمان مردوں اور لڑکوں کے قتل عام کے الزامات عائد ہیں۔

کراڈزچ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور انہوں نے اکتوبر میں اس مقدمے کی کارروائی کےآغاز پر اس کا بائیکاٹ کیا تھا اورا پنا دفاع خود کرنے کی تیاری کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔

64 سالہ کرادزچ کو ، 13 سال تک دنیا کے ایک سب سے مطلوب مفرور رہنے کے بعد، جولائی 2008ء میں گرفتار کیا گیاتھا۔

XS
SM
MD
LG