رسائی کے لنکس

'1917' پہلے ویک اینڈ پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم


رواں سال کے لیے بہترین فلم کا 'گولڈن گلوب ایوارڈ' جیتنے والی فلم '1917' نے باکس آفس ریس بھی جیت لی ہے۔ 'اسٹار وارز' کی آخری فلم 'اسٹار وارز: رائز آف اسکائی واکر' بھی اس دوڑ میں پیچھے رہ گئی۔

فلم '1917' ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر یعنی صرف دو دن میں 3 ہزار 434 تھیٹرز میں 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق فلم کو گزشتہ ہفتے 'بہترین فلم' کی حیثیت سے 'گلولڈن گلوب ایوارڈ' سے نوازا گیا تھا۔ فلم جنگ عظیم اول کے پس منظر میں تشکیل پانے والی ایک کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کے ساتھ ساتھ اس فلم نے اسٹار وارز رائز آف اسکائی واکرکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ ڈیزنی کی اسٹار وار سیریز کی آخری فلم ہے اور سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فلم 'اسٹار وارز:رائز آف اسکائی واکر' اس ہفتے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کما سکی۔

وارنر برادرز کی فلم 'جسٹ مرسی' تیسرے نمبر پر رہی جس نے ایک کروڑ ڈالر کمائے۔ اس فلم کی مجموعی لاگت دو کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ہے۔

باکس آفس پر زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی چوتھی فلم 'لائک اے بوس' رہی۔ اس نے بھی 98 لاکھ ڈالرز کے آس پاس کمائے۔

زیادہ بزنس کرنے والی ٹاپ فائیو فلموں میں سائنس فکشن فلم 'انڈر واٹر' کا آخری نمبر رہا جس نے 96 لاکھ 90ڈالرز کا بزنس کیا۔

فلم 1917 کی کامیابی کا راز؟

'رائٹرز' کے مطابق 'سیم مینڈس' کی فلم '1917' کو نئے ایوارڈ سیزن کے آغاز پر آسکر کے لیے نامزدگی ملنے کے بارے میں چرچے عام تھے جب کہ 12 جنوری کو اس نے 'گولڈن گلوب ایوارڈ' جیت کر آسکر میں نامزدگی کے لیے ناظرین کی امیدیں بڑھا دی تھیں لیکن حیرت انگیز طور پر وہ آسکر کے لیے کسی بھی کیٹیگری میں نامزدگی حاصل نہ کر سکی۔

گلولڈ گلوب ایوارڈ میں اس کا مقابلہ بیک وقت دو فلموں سے تھا جن میں 'دی آئرش مین' اور 'میریج اسٹوری' شامل ہیں۔

یہی فلم یعنی '1917' بہترین فلم ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔ سیم مینڈس نو کروڑ ڈالر کی اس فلم کے انعام یافتہ ڈائریکٹر قرار پائے۔

فلم کی پہلے ہفتے ہونے والی سب سے زیادہ کمائی کا راز اس کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنا قرار دیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG