رسائی کے لنکس

logo-print

عامر خان کی کولمبین باکسر ورگاس کے خلاف شاندار فتح


Amir Khan Boxer

چھتیس منٹ تک جاری رہنے والی فائٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 12راؤنڈز ہوئے اور خاص بات یہ کہ ان تمام راؤنڈز میں عامرخان کا ہی پلہ بھاری رہا

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔۔ لیکن اس بار یہ خبریں ان کی ذاتی یا ازدواجی زندگی سے نہیں بلکہ ان کے کھیل سے جڑی ہیں۔

انہوں نے تازہ ترین فائٹ میں کولمبین حریف سیموئیل ورگاس کو ہرا دیا ہے۔

ہفتے کی رات برمنگھم میں ہونے والے میچ میں انہوں نے سیموئیل ورگاس کے خلاف سخت مقابلہ کیا اور ورگاس کے یکے بعد دیگرے حملوں کو ناکام بتاتے ہوئے بلآخر انہیں شکست دے دی۔

چھتیس منٹ تک جاری رہنے والی فائٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 12 راؤنڈز ہوئے۔ خاص بات یہ رہی کہ ان تمام راؤنڈز میں عامرخان کا ہی پلہ بھاری رہا۔ لیکن ورگاس نے میچ میں کمزوری کے باوجود اپنا حوصلہ پست نہیں ہونے دیا اور بار بار کم بیک کیا۔

میچ کا فیصلہ تین ججوں نے متفقہ طور پر کیا اور سب نے عامر خان کو ہی ’ووٹ‘دیا۔

فائٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ "ورگاس سے مقابلہ میری توقع سے بھی کہیں زیادہ سخت تھا۔"

عامر خان
عامر خان

سن 2016 میں کینیلو الواریز سے ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے اب تک عامر خان نے صرف دو فائٹس میں حصہ لیا ہے۔ ورگاس سے ان کی فائٹ ترتیب کے لحاظ سے دوسری تھی جبکہ پہلی فائٹ میں انہوں نے کینیڈا کے فل لو گریکو کو ناک آؤٹ کیا تھا۔

وہ مجموعی طور پراب تک کھیلے گئے 37 مقابلوں میں سے 33 میچز میں کامیاب رہے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG