رسائی کے لنکس

عامر خان نے سلور لائیٹ ویٹ باکسنگ کا ٹائیٹل جیت لیا


عامر خان سلور لائیٹ ویٹ باکسنگ چیمپیئن
عامر خان سلور لائیٹ ویٹ باکسنگ چیمپیئن

باکسنگ کے اس میچ میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن دسویں راؤنڈ میں عامر خان نے کارلوس مولینا کو ناک آؤٹ کرکے فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکہ کے کارلوس مولینا کو ڈبلیو بی سی سلور لائٹ ویٹ کے ایک مقابلے میں شکست دے کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اتوار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اس مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ سے عامر خان نے کارلوس پر دباؤ برقرار رکھا۔

باکسنگ کے اس میچ میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن دسویں راؤنڈ میں عامر خان نے کارلوس مولینا کو ناک آؤٹ کرکے فتح اپنے نام کر لی۔

کارلوس کی اپنے کیریئر میں یہ پہلی شکست ہے۔
XS
SM
MD
LG