رسائی کے لنکس

برٹش پیٹرولیم کے سربراہ اکتوبر میں عہدہ چھوڑ دیں گے


برٹش پیڑولیم نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹونی ہے ورڈ یکم اکتوبر کو اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے اوریہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ایک متفقہ معاہدے میں اتفاق رائے کے بعد کیا گیا ہے۔

رواں سال اپریل میں خلیج میکسیکو میں زیر سمندر کنوئیں میں دھماکے میں 11 کارکنوں کی ہلاکت اور تیل کے اخراج سے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصانات کے بعد ٹونی ہے ورڈ پر شدید دباؤ تھا کہ وہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔

خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج کو روکنے کے منصوبے کے انچارج امریکی شہری باب ڈیوڈلی کو ٹونی ہاؤرڈ کی جگہ برٹش پیڑولیم کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

برٹش پیٹرولیم نے منگل کو یہ بھی اعلان کیا کہ تیل کے کنویں کے اس حادثے کے باعث کمپنی کو 2010 ء کے دوران 17 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ کمپنی نے خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج سے متاثر ہونے والوں کے لیے 20 ارب ڈالر کے فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا تھا۔

برٹش پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ کمپنی اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے آئندہ 18 مہینوں کے دوران ا پنے 30 ارب ڈالر کے اثاثے فروخت کرے گی۔

XS
SM
MD
LG