رسائی کے لنکس

برازیل: ہلاکتوں کی تعداد 610، تین روزہ سوگ کا اعلان


برازیل: ہلاکتوں کی تعداد 610، تین روزہ سوگ کا اعلان
برازیل: ہلاکتوں کی تعداد 610، تین روزہ سوگ کا اعلان

برازیل نے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث کم از کم 610 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ متاثرہ ریاست ریو ڈی جنیرو میں پیر سے سات دن کے سوگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

حکام دور دراز علاقوں میں جہاں امدادی کارکن تاحال نہیں پہنچ سکے ہیں، مزید ہلاکتوں کے خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

خراب موسم کی وجہ سے ریو ڈی جنیرو کے شمال میں واقع پہاڑی علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور لاتعداد لاشیں کیچڑ اور ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے اضافی واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

موجودہ صورت حال کو برازیل کے لیے بدترین قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے جب کہ متاثرین ناکافی امداد کی فراہمی پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ برازیل کی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد کے لیے 46 کروڑ ڈالر مختص کر رکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG