رسائی کے لنکس

برازیل وقت ضائع کر رہا ہے: کلنٹن


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ برازیل کے اس اصرار سے کہ ایران کے ایندھن کے تبادلے کے تنازعے کو حل کیا جائے دنیا کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

برازیل اور ترکی، امریکہ اور دوسرے ممالک پر زور دیتے رہے ہیں کہ ایران کے ایندھن کے تبادلے کے پروگرام کی حمایت کی جائے تاکہ اس خوف میں کمی لائی جا سکے کہ ایران جوہری ہتھار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاہم ہلری کلنٹن نے جمعرات کے روز اس نقطہٴنظر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسا کرنے سے ایران کو اپنے عزائم پورے کرنے کےلیےمزید وقت مل جائے گا۔

مسز کلنٹن نے یہ بات واشنگٹن میں اپنی اس تقریر کے بعد کہی جو امریکہ کی قومی سلامتی کے لائحہٴعمل کے بارے میں تھی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں شدید اختلافات کے باوجود امریکہ اور برازیل کے آپس میں اچھے مراسم ہیں۔

جمعرات ہی کو اقوام ِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے برازیل اور ترکی کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا تھا۔

XS
SM
MD
LG