رسائی کے لنکس

’ایمی ایوارڈز‘ کی رنگارنگ تقریب ’بریکنگ بیڈ‘ نے جیت لی


’بریکنگ بیڈ‘میں عمدہ اداکاری پر برائن کرینسٹن کو بہترین اداکار، اینا گن کو بہترین اداکارہ اور آرون پال کو بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ’ایمی ایوارڈ‘ دیا گیا، جبکہ بہترین ڈرامے کا ایمی بھی ’بریکنگ بیڈ‘ کے ہی حصے میں آیا

کراچی ... ٹی وی انڈسٹری کے آسکر ایوارڈز سمجھے جانے والے’ایمی ایوارڈز‘ کی رنگ و نور اور حسین چہروں سے سجی 66ویں شام لاس اینجلس کے ’نوکیا تھیٹر‘میں منعقد ہوئی جس میں دو ٹی وی شوز ’بریکنگ بیڈ‘ اور ’ماڈرن فیملی‘ نے بازی مار لی۔

بازی بھی اس شان سے ماری کہ تمام میڈیا اس کی کوریج میں کھو گیا۔ امریکہ کے مؤقر اخبار ’یو ایس ٹوڈے‘ اور کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) کا کہنا ہے کہ ’بریکنگ بیڈ‘ نے چار ایوارڈ اپنے نام کئے تو ’ماڈرن فیملی‘ مسلسل پانچویں سال بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔

’بریکنگ بیڈ‘ میں عمدہ اداکاری پر برائن کرینسٹن کو بہترین اداکار، اینا گن کو بہترین اداکار ہاور آرون پال کو بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایمی ایوارڈ دیا گیا، جبکہ بہترین ڈرامے کا ایمی بھی ’بریکنگ بیڈ‘ کے ہی حصے میں آیا۔

موڈرن فیملی بہترین کامیڈی قرار پائی تو جم پارسن بہترین کامیڈی ایکٹر کا ایوارڈ لے اڑے۔

بہت سی کیٹگریز میں فیورٹ ’ٹرو ڈی ٹیکٹیو‘حیرت انگیز طور پر صرف بہترین ڈرامہ ڈائریکشن کا ایمی ایوارڈ جیت سکی۔ بہترین ڈرامہ کی کیٹگری میں جولیانہ مارگیولائز نے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا ’دی گڈ وائف‘پر۔۔

ٹائے بریل نے مسلسل دوسری بار بہترین سپورٹنگ ایکٹرکا ایوارڈ پایا۔ ’ماڈرن فیملی‘ میں نبھائے گئے اپنے کردار پر۔ کامیڈی کی فیلڈ میں جم پارسن کا راج ہے۔ انہوں نے اس سال مسلسل چوتھی مرتبہ بہترین کامیڈی کا ایمی ایوارڈ جیتا۔

بینیڈکٹ کمبربیچ کو عمدہ ایکٹنگ پر بہترین لیڈ ایکٹر جبکہ مارٹن فری مین کو بہترین سپورٹنگ ایکٹر کے ایمی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

’شرلاک ۔ دی لاسٹ وااو۔نارمل ہارٹ‘ کو بہترین ٹی وی مووی اور ’فارگو‘ نے بہترین منی سیریز کا ایمی جیت لیا۔

ایمی ایوارڈز کی خوشبووٴں اوررنگوں سے بھری شام میں جہاں بھرپور موج مستی اورہلا گلا تھا، وہیں مشہورایکٹر رابن ولیمز کو ان کے قریبی دوست بلی کرسٹل کی جانب سے پیش کئے جانے والے خراج تحسین نے ماحول کو سنجیدہ اور سوگوار کردیا۔ تقریب میں موجود شرکا نے رابن ولیمز کو بھرپورانداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

ہالی وڈ کی میگا اسٹار ہیلی بیری کی ایوارڈز میں شرکت خوشگوار سرپرائز ثابت ہوئی، جس سے سب نے دل کھول کر انجوائے کیا۔

XS
SM
MD
LG