رسائی کے لنکس

کراچی: تین روزہ برائیڈل فیشن شو کی رنگینیاں ختم

ایونٹ میں ملک کے 21 نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ ’فیشن پاور ہاؤس‘ کے نام سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کے 8 نامور ڈیزائنروں نے شرکت کی

کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے ‘دلکش‘ دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ مجموعی طور پر ملک کے21 نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنروں کے ساتھ ساتھ ’فیشن پاور ہاؤس‘ کے نام سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کے 8نامور ڈیزائنرز نے شرکت کی۔

ہر روز 7 ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش ہوئی جن میں نومی انصاری، دیپک پاروانی، حسن شہریار یاسین، ندا ازور، زینب چھوٹانی، آمنہ یاسمین (منصور اکرم)، ثناء عباس، ککی کونسپٹ، ٹینا درانی، ظہیر عباس، سومل ہالیپوٹو، عظمی بابر، رانی امان، یاسمین زمان، فراز منان، آصفہ نبیل، تبسم مغل، نعمان عارفین اور مفراح شامل تھے جبکہ ’فیشن پاور ہاؤس‘ میں عمر سعید، کامیار روکنی، ماہین کاردار، شمائل انصاری، ایلان اور ثناء سفیناز شامل ہیں۔

کراچی ’برائیڈل فیشن شو‘ کی رنگینیاں

حسن شہر یار یاسین کے ملبوسات کی نمائش
1/9 حسن شہر یار یاسین کے ملبوسات کی نمائش
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
رانی ایمان کے انتخاب کی ایک جھلک
2/9 رانی ایمان کے انتخاب کی ایک جھلک
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
فراز منان اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کے دوران ماڈلز کے ہمراہ 
3/9 فراز منان اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کے دوران ماڈلز کے ہمراہ 
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
دیپک پاروانی کے تیار کردہ ملبوسات
4/9 دیپک پاروانی کے تیار کردہ ملبوسات
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
آصفہ جمیل کا سلیکشن
5/9 آصفہ جمیل کا سلیکشن
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
یاسمین زمان کا انتخاب
6/9 یاسمین زمان کا انتخاب
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
تبسم مغل کے تیار کردہ ملبوسات کی ایک جھلک
7/9 تبسم مغل کے تیار کردہ ملبوسات کی ایک جھلک
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
ماڈلز ثناء عباس کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کئے ہوئے
8/9 ماڈلز ثناء عباس کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کئے ہوئے
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
Seorang tentara Brigade Artileri 44 memeluk istrinya dan anaknya di stasiun kereta di Kyiv setelah kembali bertugas di Ukraina timur.
9/9 Seorang tentara Brigade Artileri 44 memeluk istrinya dan anaknya di stasiun kereta di Kyiv setelah kembali bertugas di Ukraina timur.
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈ ل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے دلکش، دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ ان ڈیزائنز کی جھلکیاں:
Previous slide
Next slide

فیشن ویک کے انعقاد میں ’ہم نیٹ ورک‘ پیش پیش تھا، جبکہ ایونٹ کی کوریوگرافی حسن شہریار یاسین کے ذمے تھی، جبکہ ایونٹ کو تصویروں کی زبانی پیش کرنے میں فیصل فاروقی، احسن قریشی اور حارث عثمانی پیش پیش رہے۔

ڈیزائنر ظہیر عباس کے کلیکشن کو ’جشن جاناں‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔ اس کلیکشن کے رنگ اور اس کے منفرد ڈیزائن دھوم مچا گئے۔ ایونٹ کے دوسرے دن ایک اور مشہور ڈیزائنر سومل ہالیپوٹو کا انتخاب ’رونق‘ نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ انہوں نے پہلی بار برائیڈل کیٹیور ویک میں شرکت کی اور اپنا کلیکشن سامنے لائیں۔

ریفلیکشنز ۔۔۔یہ ٹائیٹل دیا گیا تھا مشہور ڈیزائنر عظمیٰ بابر کے کلیکشن کو۔ ’ریفلیکشنز‘ مہندی سے ولیمے تک ۔۔شادی کی تمام تقریبات کی بھرپور عکاسی لئے ہوئے تھا۔ عروسی ملبوسات میں اس کو کوئی جوڑ نظر نہیں آتا۔

سرخ‘ گلابی‘ سبز اور سنہری رنگوں کا حسین امتزاج رانی امان کے ملبوسات میں نظر آیا۔ شو کے تمام حاضرین نے اسے بھرپور انداز میں پذیرائی بخشی۔

اس کے علاوہ جن دیگر ڈیزائنرز نے اپنے اپنے کلیکشن پیش کئے ان میں علی ذیشان، یاسمین زمان، عمر سعید شمائل انصاری، فراز منان اور ایلان بھی شامل ہیں۔ مشہور فیشن برانڈ ’ہاؤس آف کامیار روکنی‘ کے بھی عروسی ملبوسات کی نمائش ہوئی۔

نکی اینڈ نینا نے زردوزی، وسلی اور کارچوپ کے خوبصورت استعمال سے سجے عروسی ملبوسات ناظرین کے سامنے پیش کئے، جبکہ پاکستان کی معروف ڈیزائنرز ثناء سفیناز نے بھی اپنا عروسی انتخاب پیش کیا۔

ہیئر اینڈ میک اپ شو
برائیڈل کیٹیور ویک کا ایک منفرد پہلو میک کپ آرٹسٹ صبا انصاری کے ذریعے ترتیب پانے والا ’ہیئر اینڈ میک اپ شو‘ بھی تھا۔ یہ شو دیکھ کر بہت سے ناظرین حیرت میں پڑ گئے۔ بہت سے ہیئر اسٹائل انتہائی شاندار اور دلچسپ ثابت ہوئے۔
This item is part of
XS
SM
MD
LG