رسائی کے لنکس

برطانیہ نے 'ریمڈیسیور' کا تجرباتی استعمال شروع کر دیا


ریمڈیسیور
ریمڈیسیور

برطانیہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے ریمڈیسیور کا انسانوں پر تجربہ شروع کر دیا ہے۔ اس کا اعلان منگل کے روز برطانیہ کی وزارتِ صحت نے کیا۔

کرونا وائرس سے متعلق اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران، برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کوک نے بتایا کہ جب سے بحران شروع ہوا ہے، تب سے اب تک یہ تجرباتی دوا کرونا وائرس کے علاج کی جانب شاید سب سے اہم قدم ہے۔
ریمڈیسیور کو امریکی دواساز کمپنی گل ای ایڈ نے تیار کیا ہے۔ امریکہ میں وبائی امراض کے امور سے متعلق قومی ادارے نے رضاکاروں پر اس کےتجربات کے مثبت نتائج آنے کے بعد، اس ماہ کے آغاز سے اس کا استعمال کرونا وائرس کے مریضوں پر کرنا شروع کیا۔
جاپان نےبھی اس دوائی کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
امریکہ میں وبائی امراض کے ادارے کے ماہر، ڈاکٹر اینتھنی فاؤچی کا کہنا ہے کہ یہ دوا کرونا وائرس کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کا دورانیہ کم کرنے میں موثر ثابت ہوئی۔ تاہم، انھوں نے کہا ہے کہ یہ کرونا وائرس کے مریضوں کا مکمل علاج نہیں ہے، بلکہ علاج میں مدد دیتی ہے۔
برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ پیر کے روز برطانیہ میں کرونا وائرس سے ایک سو چونتیس افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اور شمالی آئرلینڈ میں اٹھارہ مارچ کے بعد منگل کے روز کرونا وائرس سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

XS
SM
MD
LG