رسائی کے لنکس

برطانیہ: خسارے میں کمی اور اقتصادی ترقی نئی مخلوط حکومت کی ترجیح


ملکہ الزبتھ نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی زیر قیادت نئی مخلوط حکومت کے تیار کردہ قوانین کے مسودے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا سرکاری طورپر افتتاح کیا۔

ملکہ الزبتھ نے منگل کے روز کہا کہ حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح خسارے کو کم کرنا اور اقتصادی افزائش کی بحالی ہے۔

ملکہ نے یہ بھی کہا کہ قدامت پسندوں اور اعتدال پسند ڈیموکریٹس کی زیر قیادت مخلوط حکومت اگلے 18 مہینوں کے دوران کم ازکم 21 پارلیمانی بل پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اگلے چند روز میں مخلوط حکومت غیر ملکی قومیت رکھنے والوں کو اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھنے سے متعلق متنازع پروگرام کو ختم کردے گی۔

نئی حکومت کی ایک اور تجویز میں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پارلیمنٹ اور برطانوی عوام یورپی یونین کو اختیارات کی منتقلی کی کسی بھی تجویز کے بارےمیں اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کرسکیں گے۔

XS
SM
MD
LG