رسائی کے لنکس

logo-print

یورپی بینک کے چار روسی افسران سے تحقیقات


یورپی بینک کے چار روسی افسران سے تحقیقات

برطانوی پولیس یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی کے چار روسی افسران کے خلاف بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بینک نے ایک روز قبل مشتبہ افسران کو حاصل استثنا واپس لے لی تھی تاکہ برطانوی اور روسی حکام تحقیقات کو آگے بڑھا سکیں۔

مشتبہ افسران میں یلینا کوٹووا بھی شامل ہیں جنھیں روس نے بینک کے بورڈ کی ڈائریکٹر کے عہدے سے برخواست کر دیا ہے۔

بینک کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ چاروں افسران نے ادارے کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تاہم اُنھوں نے افسران کے خلاف لائے گئے الزامات کی تفصیل فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔

لندن میں قائم بینک سابق کمیونسٹ ملکوں کو آزاد معیشت کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

XS
SM
MD
LG