رسائی کے لنکس

ملکہ برطانیہ الزبتھ کی شادی کی 70 ویں سالگرہ


ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کی شادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری ہوئے والی تصویر۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کی شادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری ہوئے والی تصویر۔

ملکہ برطانیہ کی شادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی محکمہ ڈاک نے چھ ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ہے، جس میں بکنگھم پیلس میں منگنی کے اعلان، ویسٹ منسٹر ابے میں شادی کی پرشکوہ تقریب، ہمپشائر میں ان کے ہنی مون سے متعلق تصاوير شامل ہیں۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ نے پیر کے روز اپنی شادی کی 70 ویں سالگرہ منائی۔ وہ برطانیہ کی تاریخ کا پہلا ایسا شاہی جوڑا ہے جسے اپنی شادی کی پلاٹینم جوبلی منانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم برطانوی شاہی خاندان کی پہلی ایسی فرد ہیں جو سب سے زیادہ عرصے سے ملک کی علامتی سربراہ چلی آ رہی ہیں۔

شاہی جوڑے نےاپنی شادی کی 70 ویں سالگرہ پر کسی عوامی تقریب کا اہتمام نہیں کیا۔ اور یہ تقریب اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ ونڈسر کے محل میں منائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی سالگرہ ایک پرائیویٹ ڈنر میں منائی گئی۔

دن کے آغاز پر ویسٹ منسٹر ابے کی گھنٹیاں، جہاں 20 نومبر 1947 کو ملکہ الزبتھ کی ڈیوک آف ایڈن برگ سے شادی ہوئی تھی، پورے اہتمام کے ساتھ بجائی گئیں۔

ویسٹ منسٹر کی گھنٹیاں بجانے کی 10 رکنی ٹیم نے شادی کی 70 ویں سالگرہ پر خوشی کا اظہار مسلسل تین گھنٹے اور 20 منٹ تک گھنٹیاں بجا کر کیا۔

سالگرہ کے موقع پر بکنگھم پیلس نے ملکہ اور پرنس کا ایک تازہ پورٹریٹ بھی جاری کیا۔ یہ تصویر اس مہینے کے شروع میں ونڈسر محل کے وائٹ ڈرائنگ روم میں کھینچی گئی تھی۔

شاہی جوڑے کا یہ پورٹریٹ 18 ویں اور 19 ویں صدی کے جارج سوم اور ملکہ شارلٹ کے پورٹریٹ کے ساتھ نصب کیا گیا ہے جن کی جن کی شادی شدہ زندگی کی رفاقت 57 برسوں پر محیط ہے۔ ان کاپورٹریٹ اس دور کے مشہور مصور تھامس گرینز برو نے 1781 میں بنایا تھا۔

شادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کی جانے والی تصویروں میں ایک تصویر میں ملکہ وہی لباس پہنے ہوئے ہیں جو انہوں نے 10 پہلے اپنی شادی کی سالگرہ میں پہنا تھا۔ اس تصویر میں انہوں نے ہیروں اور روبی سے جڑا سونے کا بروچ پہنا ہوا ہے جو پرنس فلپ نے انہیں 1966 میں تحفے میں دیا تھا۔

ملکہ برطانیہ کی شادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی محکمہ ڈاک نے چھ ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ہے، جس میں بکنگھم پیلس میں منگنی کے اعلان، ویسٹ منسٹر ابے میں شادی کی پرشکوہ تقریب، ہمپشائر میں ان کے ہنی مون سے متعلق تصاوير شامل ہیں۔

دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد 1947 میں شاہی جوڑے کی شادی سے برطانوی عوام کے اعتماد اور مورال کی بحالی میں مدد ملی۔

ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ کے چار بچے ہیں جن نے نام چارلس، این، انیڈریو اور ایڈورڈ ہیں۔ ایڈورڈ کے سوا باقیوں کی شادیاں ناکام رہی ہیں اور علیحدگی پر منتج ہوئیں۔

شاہی جوڑے کے آٹھ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں جب کہ پڑپوتوں اور پڑنواسیوں کی تعداد پانچ ہے۔

96 سالہ پرنس ولیم اس سال موسم گرما سے لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہیں اور وہ اپنا وقت مطالعے اور پینٹنگ میں گذار تے ہیں۔ جب کہ 91 سالہ ملکہ نے اپنے کچھ سرکاری أمور اپنے بیٹے پرنس چارلس کو منتقل کر دیے ہیں جن کی عمر اس وقت 69 سال ہے۔

الزبتھ اور فلپ کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ ٹین ایجر تھے اور شادی کے وقت الزبتھ 25 سال کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG