رسائی کے لنکس

ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا اختتام


برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے اختتام پر لندن میں ہونے والی شکرانے کی تقریب میں شرکت کی۔

86سالہ برطانوی ملکہ منگل کے روز جب سینٹ پال کیتھڈرل میں منعقد کی جانے والی خصوصی دعائیہ سروس میں اپنے بیٹے پرنس چارلس، پوتے ولیم اور ہنری اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ شامل ہونے کے لیے برمنگھم پیلس سے روانہ ہوئیں تو شاہراوں پر ہزاروں پرجوش برطانوی شہریوں نے قومی پرچموں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

لیکن ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ جو 64 سال سے ان کے شریک حیات ہیں، اپنی علالت کے باعث اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔ انہیں پیر کے روز انفکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑاتھا۔

شکرانے کے خطبے میں پرک بشپ آف کینٹر بری رون ولیمز نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے 60 سال کے دوران دوسروں میں خوشیاں بانٹ کر خوشی حاصل کرنے کا ایک معیار قائم کیا ہے۔

شاہی خاندان تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا اختتام برمنگھم پیلس میں عوام کے سامنے آکر کریں گے۔ جس کے بعد ٹیلی ویژن پر وہ قوم سے خطاب کریں گی ، جو کہ کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG