رسائی کے لنکس

برطانوی وزیرِ اعظم نے اقتدارسے دستبرداری کا امکان پیش کردیا


گورڈن براؤن
گورڈن براؤن

برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کی لیبر پارٹی ، لیبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ اتحادتشکیل دے، اوریہ کہ ایسے اتحادکی صورت میں وہ لیبر پارٹی کے قائد کے عہدے کو چھوڑ دیں گے۔

مسٹر براؤن نے پیر کے روز یہ پیش کش کی۔ چار دِن قبل قدامت پرستوں نے پارلیمانی انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کر لی تھیں لیکن حکومت کی تشکیل کے لیے یہ کافی نہیں ہیں۔ مسٹر براؤن کی لیبر پارٹی، جوکہ1997ء سے اقتدار میں ہے، دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ نِک کلیگ کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی تیسرے نمبر پرہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ بہت جلد لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کی خواہش رکھتے ہیں۔ پارٹی قائد کے عہدے سے دستبردار ہونے کی اُن کی پیش کش کو ڈیموکریٹس کے لیے ایک رعایت خیال کیا جارہا ہے، جو کہ اِس وقت کنزرویٹوز کے ساتھ ممکنہ سمجھوتا طے کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

لبرل ڈیموکریٹ لیڈر کِریگ نے مسٹر براؤن کی پیش کش کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

اِس سے پیشتر پیر کو کِریگ نے کہا کہ برطانوی سیاست میں طویل انتظار کی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے کنزرویٹوز کے ساتھ جلد ہی ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

کِریگ اور اُن کے نمائندے پچھلے تین روز سے کنزرویٹو پارٹی کے ساتھیوں سے مذکرات کر رہے ہیں، لیکن کسی سمجھوتے کا اعلان نہیں ہوپایا۔

گذشتہ ہفتے کے انتخابات، 1974ء سے اب تک ملک میں ہونے والے ایسے انتخابات ہیں جِن میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہو ئی۔

XS
SM
MD
LG