رسائی کے لنکس

مشکل کی ہر گھڑی میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: سعیدہ وارثی


مشکل کی ہر گھڑی میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: سعیدہ وارثی
مشکل کی ہر گھڑی میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: سعیدہ وارثی

برطانوی حکمراں کنزرویٹو پارٹی کی چیرپرسن بیرونیس سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان کودہشت گردی اور خراب معیشت جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ لیکن، برطانوی حکومت مشکل کی اِس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت پر لندن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعیدہ وارثی نے کہا کہ پاکستان کی اِس مشکل گھڑی میں برطانیہ پہلا ملک تھا جِس نے پاکستان کےساتھ کھڑے ہوکر کہا کہ جو آپ کے دشمن ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جسے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستانیوں کو اپنے اوپر بھروسہ پیدا کرنا ہوگا۔

تقریب میں برطانیہ بھر سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ اِس موقعے پر بچوں نے ملی نغمے اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔

پاکستان کے جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد اراکین لارڈ نذیر اور لارڈقربان نے بھی خطاب کیا۔

إِس موقعے پر برمنگھم میں ہونے والے حالیہ فسادات میں ہلاک ہونے والےتین پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

XS
SM
MD
LG