رسائی کے لنکس

پاکستان کی یوتھ پارلیمنٹ کا وفد برطانیہ کے مطالعاتی دورہ پر


تیرہ رکنی وفد کے ارکان نے پیر کے روز لندن میں ویسٹ منسٹر محل میں واقع برطانوی پارلیمان کے دونوں ایوانوں ہاوس آف کامنز (دارالعوام) اور ہاوس آف لارڈز (ایوان بالا ) کا دورہ کیا۔

پاکستان کی ساتویں یوتھ پارلیمنٹ کا نمائندہ وفد ان دنوں برطانیہ کے مطالعاتی دورے پر پے جہاں وفد کے اراکین لندن اور کوپن ہیگن میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی یوتھ پارلیمنٹ کا وفد 29 نومبر سے 5 دسمبر تک برطانیہ اور ڈنمارک کے پانچ روزہ دورے پر ہے۔

اس دورے کی میزبانی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن یوکے اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے قانون ساز ترقی اور شفافیت (پلڈاٹ ) کی طرف سے کی گئی ہے۔

تیرہ رکنی وفد کے ارکان نے پیر کے روز لندن میں ویسٹ منسٹر محل میں واقع برطانوی پارلیمان کے دونوں ایوانوں ہاوس آف کامنز )دارالعوام) اور ہاوس آف لارڈز (ایوان بالا ) کا دورہ کیا۔

اس ایک روزہ پروگرام کے تحت یوتھ پارلیمنٹیرین کو برطانوی پارلیمان کے کام کاج کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق وفد کے نمائندہ ارکان کو برطانیہ کے پارلیمانی نظام کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں جہاں انھوں نے حکام اور دونوں ایوانوں کے اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

نمائندہ وفد کی جانب سے اس موقع پر نئے پارلیمان ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا گیا انھیں منتخب ہاؤس آف کامنز اور مقررہ ہاوس آف لارڈز کی کارروائی دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس مطالعاتی دورے کا مقصد نوجوان پارلیمنٹیرین کو جمہوری اور پارلیمانی نظام، عوامی احتساب کے ادارہ کے اقدامات، حکومت کی شفافیت کے بارے میں سیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کی یوتھ پارلیمٹ کے نمائندہ وفد کے اراکین میں ابوبکر عیش، انوشہ بخت عزیز، ایاز حیدر بنگش، دانیال حسن، عماد درانی، قیصر نواب، سیف اللہ حسن رعنا، سید توقیر، عظمیٰ گل اور ولید بزنجو شامل ہیں جبکہ وفد کے ساتھ پلڈاٹ کے حکام عائشہ ریاض، فہیم احمد خان اور امین خان کے نام شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG