رسائی کے لنکس

پرنس ہیری کی شادی امریکی اداکارہ میگن مارگل سے طے


برطانیہ کے پرنس ہیری اپنی منگیتر میگن مارکل سے ساتھ تصویر۔ 27 نومبر 2017
برطانیہ کے پرنس ہیری اپنی منگیتر میگن مارکل سے ساتھ تصویر۔ 27 نومبر 2017

شاہی خاندان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ نے خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کی کامیاب شادی کے لیے دعا کی۔

برطانیہ کے پرنس ہیری اپنی امریکی گرل فرنیڈ اداکارہ میگن مارکل سے اگلے سال کے شروع میں شادی کریں گے۔ اس بات کا اعلان پیر کےروز ملکہ برطانیہ کی طرف سے اجازت اور جوڑے کے لیے اچھی خواہشات کے اظہار کے ساتھ کیا گیا۔

دونوں نے اس مہینے کے شروع میں خفیہ طور پر منگنی کر لی تھی۔

اس اعلان سے 33 سالہ برطانوی شہزادے ہیری کے متعلق پائے جانے والے منفی تاثر کا خاتمہ ہو گیا ہے، جنہیں ونڈسر پیلس کے ایک خراب لڑکے کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ لیکن اب انہیں شاہی خاندان کا ایک بڑا اثاثہ سمجھا جا رہا ہے۔

پرنس چارلس کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالی مرتبت پرنس آف ویلز ، پرنس ہنری کی میگن مارکل کے ساتھ منگنی کا اعلان بڑے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ان کی شادی 2018 کے موسم بہار میں ہو گی۔

پرنس ہیری نے لندن میں خفیہ طور پر منگنی کرنے کے بعد اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوم، شادی خاندان کے قریبی افراد اور مارکل کے والدین کو آگاہ کیا اور ان سے دعاؤں کی درخواست کی۔

شاہی خاندان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ نے خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کی کامیاب شادی کے لیے دعا کی۔

شاہی جوڑا لندن کے کین سنگٹن پیلس کے نارٹنگھم کاٹیج میں رہیں گے، جہاں ان کے بھائی پرنس ولیم اپنی بیگم کیٹ اور دو بچوں کے ساتھ رہے ہیں۔

36 سالہ مارکل ایک مشہور ٹیلی وژن شو’ سوٹس‘میں اپنے وکیل کے کردار کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مارکل اپنے دو کتوں کے ساتھ جلد ہی لندن منتقل ہو رہی ہیں اور 2011 کے بعد پرنس ولیم اور کیٹ کی شادی کے بعد شاہی خاندان کی یہ پہلی شادی ہوگی۔

مارکل کے والدین تھامس مارکل اور ڈوریا ریگلینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس منگنی پر بہت زیادہ خوش ہیں اور ان کی زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

XS
SM
MD
LG