رسائی کے لنکس

برطانیہ میں شدید طوفان کا خطرہ


برطانیہ میں شدید طوفان کا خطرہ
برطانیہ میں شدید طوفان کا خطرہ

برطانیہ کو ان دنوں سمندری طوفان 'کاٹیا' کے نتیجے میں جنم لینے والے گزشتہ 15 برسوں کے شدید ترین موسمی حالات کا سامنا ہے۔

برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے دوسرے درجے کا شدید ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں پیر کو ملک کے ساحلی علاقوں کو نشانہ بناسکتی ہیں جس کےباعث درختوں کے اکھڑنے اور کئی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شمالی آئرلینڈ، شمالی ویلز اور شمالی انگلینڈ کے علاوہ وسطی اور جنوبی اسکاٹ لینڈ کے علاقوں تک کو متاثر کرسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG