رسائی کے لنکس

’امریکہ نے اذیت رسانی کو چھپایا‘


’امریکہ نے اذیت رسانی کو چھپایا‘
’امریکہ نے اذیت رسانی کو چھپایا‘

برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کی سابق سربراہ نے امریکہ پر مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ ناروا سلوک کو چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایلیزا میننگیم بولر نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ نے بعض ملزموں پر پوچھ گچھ کے درشت طریقے روا رکھنے کی تفصیلات جان بوجھ کر خفیہ رکھیں۔ ان ملزموں میں نائن الیون کے مشتبہ سرغنے خالد شیخ محمد پر کی جانے والی واٹر بورڈنگ بھی شامل ہے۔

میننگیم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی خفیہ ادارے کو اس الزام کا سامنا ہے کہ اس نے امریکی اداروں کے ساتھ مل کر مشتبہ دہشت گردوں کو اذیتیں پہنچائیں۔

برطانوی ججوں نے گذشتہ مہینے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ گوانتانامو کے ایک قیدی بنیام محمد کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی تفصیلات جاری کرے۔ بنیام کا تعلق ایتھیوپیا سے ہے اور وہ برطانیہ میں مقیم تھا۔

امریکی فوج نے بنیام محمد کو 2002ء میں پاکستان سے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ امریکی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے پہلے مراکش اور بعد میں گوانتانامو میں زنجیروں میں باندھ کر رکھا گیا، مارا پیٹا گیا، اس کے جنسی اعضا کاٹے گئے اور اسے نیند سے محروم رکھا گیا۔

XS
SM
MD
LG