رسائی کے لنکس

برطانیہ: شدید برف باری اور سردی سے فضائی آمدروفت معطل


برطانیہ: شدید برف باری اور سردی سے فضائی آمدروفت معطل
برطانیہ: شدید برف باری اور سردی سے فضائی آمدروفت معطل


برطانیہ میں رات بھر کی شدید برف باری کے باعث اسکول بند کر دیے گئے فضائی آمدو رفت کا سلسلہ روک دیا گیا ، ریل گاڑیوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی اور عام لوگوں کو آمدو رفت کے سلسلے میں خاصی پریشانیوں کا سامنا ہوا۔

منگل کے روز ملک کے کچھ حصوں میں 25 سنٹی میٹر ز تک برف باری کی توقع ہے۔

انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بیشتر حصوں میں سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ عہدے دارلوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ جب تک سفر انتہائی ضروری نہ وہ وہ گھر پر ہی رہیں۔

ایئر لائن کے مسافروں کو متوقع تاخیر سے باخبر کر دیا گیا تھا۔ مانچسٹر ایئر پورٹ کو رات بھر کے لیے بند کر دیا گیا تھا جب کہ بجٹ ایئر لائن ایزی جیٹ نے لند ن کے لوٹن ایئر پورٹ سے اپنی متعدد پروازیں منسوخ کر دیں۔

شمالی انگلستان اور اسکاٹ لینڈ جانے والی لندن ریل سروسز کی رفتار برف باری اور پٹریوں پربرف جمنے کے باعث سست کر دی گئی۔

برطانیہ کے توانائی فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے نیشنل گرڈ نے خبر دار کیا ہے کہ ملک میں گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے اس کھپت میں کمی ہو سکتی ہے ۔ اس نے رسد فراہم کرنے والوں پر ایندھن کے دوسرے ذرائع کی طرف منتقلی پر زور دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG