رسائی کے لنکس

برطانیہ: ردعمل روکنے کی ادویات کے بغیر گردوں کی پیوندکاری


برطانوی ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گردوں کی پیوند کاری کے 11 مریضوں کے جسموں نے کسی امکانی ردعمل روکنے کی خطرناک ادویات کے استعمال کے بغیر نئے گردے قبول کرلیےہیں۔

کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان 11 مریضوں کے خون میں ایسے مخصوص اجزا(مارکرز) موجود تھے جو ان مریضوں کے جسموں میں نہیں تھے جنہیں ردعمل روکنے والی ادویات کے استعمال کی ضرورت پڑی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ڈاکٹر گردے کی پیوندکاری کے مریضوں کی سکرننگ کرکے یہ پتا چلاسکیں گے کہ آیا ان کے خون یہ مخصوص اجزا موجود ہیں اور اس طرح انہیں یہ تعین کرنے میں مددملے کی مریضوں کو ردعمل روکنے کی ادویات کی ضرورت ہے یا نہیں۔

گردے کی پیوندکاری کے مریضوں کواس یقین دہانی کے لیے کہ ان کے جسم دوسرے لوگوں کے اعضا کو مسترد نہ کردیں،عمر بھر ردعمل روکنے کی دوائیں استعمال کرنی پڑتیں ہیں۔

لیکن ان ادویات کے استعمال سے ضمنی نقصانات ہوتے ہیں جن میں کینسر کے خطرے کے امکان میں اضافہ شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG