رسائی کے لنکس

طیاروں کی تباہی کا منصوبہ ۔تین برطانوی شہریوں کو سزا


ابراہیم سوانت، عرفات وحید خان اور وحید زمان کو 2006میں مسافر طیاروں کودھماکہ ٕخیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
ابراہیم سوانت، عرفات وحید خان اور وحید زمان کو 2006میں مسافر طیاروں کودھماکہ ٕخیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

لندن کی ایک عدالت نے ابراہیم سوانت، عرفات وحید خان اور وحید زمان کو مسافر طیاروں کودھماکہ ٕخیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا سنائی ہے۔

ایک برطانوی عدالت نے اُن تین برطانوی مسلمان افراد کو20سال قید کی سزا سنائی ہے جِن پر شمالی امریکہ جانے والی پروازوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنےکی سازش کا الزام تھا۔

لندن کی ایک عدالت نے ابراہیم سوانت، عرفات وحید خان اور وحید زمان کو مسافر طیاروں کودھماکہ ٕخیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا سنائی ہے ۔ اُن پر الزام تھا کہ وہ اُس گروپ کے ساتھ ساز باز میں شامل تھےجس نے سن 2006 میں امریکہ اور کینیڈا کے لیے پرواز کرنے والے طیاروں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

تفتیش کاروں نے تصدیق کی ہے کہ شربت کی بوتلوں میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے مجرمان نے بحراوقیانوس پار جانے والی سات پروازوں کو گِرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوجا تا تو اُس میں 2001ء کے امریکہ پر دہشت گرد حملوں کے مساوی تعداد میں لوگ ہلاک ہوتے۔پولیس نےسن 2006میں لندن کے ایک علاقے میں چھاپوں کےدوران ان افراد کو گرفتار کیا تھا۔

تین دیگر افراد کوجنہیں عدالت میں گروپ کا سرغنہ بتایا گیا ہے پہلے ہی طویل مدت کی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG