رسائی کے لنکس

برطانوی وزیراعظم تجارتی وفد کے ساتھ بھارت کے دورے پر


برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون منگل کو بھارت کےتین روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچ گئے جہاں وہ سابق برطانوی کالونی سے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ ایک بڑی تعداد میں برٹش کاروباری افراد اور گورنمنٹ آفیشیلز بھی شامل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کاروباری افراد کا وزیر اعظم کے وفد میں شامل ہونا بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کی اہمیت کو ظاہر کرتاہے۔

نئی برٹش حکومت کو امید ہے کہ دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشتوں، مثلا بھارت، کے ساتھ اسکے اچھے تجارتی تعلقات سے داخلی طور پر معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

برطانوی وفد میں برطانیہ کی بڑی بڑی کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں، جن میں بارکلیز اور بی اے ای کے چیف ایگزیکٹوز بھی ہیں۔

اپنے تین روزہ دورے میں مسٹر کیمرون بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔

بھارت کا ایک اہم مسئلہ جوکہ اس دورے میں زیر بحث آئے گا وہ برطانوی حکومت کے وہ نئے منصوبے ہیں جن کے تحت برطانیہ میں امیگریشن کو محدود کیا جائیگا۔ بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے کہا ہے کہ نئی پالیسی سے ان بھارتی پروفیشنلز کو نقصان پہنچے گا جو کہ برطانیہ میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وزیر اعظم کیمرون اس سے پہلے ترکی کے دورے پر جاچکے ہیں جہاں انہوں نے ترکی کے یورپین یونین میں شمولیت کی حمایت پر زور دیا۔

XS
SM
MD
LG