رسائی کے لنکس

لندن: زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص کا چاقو سے حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام نے بتایا کہ تین لوگوں کو چاقو سے زخم آئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

برطانیہ کی پولیس لندن میں زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے لوگوں پر حملے کی تحقیقات دہشت گردی کارروائی کے طور پر کر رہی ہے۔

ہفتہ کو ایک شخص مشرقی لندن کے لیٹنسٹون اسٹیشن میں لوگوں پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے مسلسل چیخ رہا تھا کہ یہ "شام کے لیے ہے۔"

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔

حکام نے بتایا کہ تین لوگوں کو چاقو سے زخم آئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

مشتبہ حملہ آور کے بارے میں تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بدستور دہشت گردی کا شدید خطرہ موجود ہے۔

رواں ہفتے ہی برطانوی پارلیمنٹ نے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کی اجازت دی تھی۔

شام میں کارروائیوں میں برطانیہ کی شمولیت سے متعلق شہریوں کی رائے خاصی منقسم رہی ہے ۔

ایک تازہ جائزے کے مطابق 48 فیصد افراد ان کارروائیوں کے حق میں ہیں جب کہ گزشتہ سال ستمبر میں یہ شرح 59 فیصد تھی۔

XS
SM
MD
LG