رسائی کے لنکس

logo-print

برطانوی خاتون اور3 ساتھی افغانستان میں اغوا


برطانیہ کے دفتر خارجہ نے افغانستان میں ایک برطانو ی خاتون کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات اور مغویوں کی بازیابی کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ فوری طور پر کسی نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

افغانستان میں سرکاری حکام اور ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق چند مسلح افراد نے مشرقی افغانستان میں ایک برطانوی خاتون اور اسکے تین افغان ساتھیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

برطانیہ کے دفتر خارجہ نے افغانستان میں ایک برطانو ی خاتون کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات اور مغویوں کی بازیابی کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ فوری طور پر کسی نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

حکام کا کہنا ہے برطانوی خاتون کو صوبے کنڑ میں اتوار کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ دو گاڑیوں میں سفر کر رہی تھیں۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق خاتون ایک امریکی امدادی ادارے سے وابستہ ہیںٕ اوروہ کنڑ میں ایک پروجیکٹ کا دورہ کر رہی تھیں ۔

افغانستان میں غیر ملکی فلاحی تنظیوں اور بین الاقوامی امدادی اداروں کے اہلکاروں کا اغوا کو نئی بات نہیں ۔گزشتہ ماہ افغانستان میں مسلح افراد نے ایک عیسائی طبی تنظیم کے برطانوی ڈاکٹر اور نو امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG