رسائی کے لنکس

افغانستان: آسٹریلیوی باشندے کو 20 سال قید


افغانستان: آسٹریلیوی باشندے کو 20 سال قید
افغانستان: آسٹریلیوی باشندے کو 20 سال قید

آسٹریلیا کے ایک سابق گارڈ کوسنائی جانے والی سزائے موت کو 20 سال قید میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسے اب اپنے ایک افغان ساتھی کو ہلاک کرنے کے جرم میں کابل کی بدنام زمانہ جیل میں قید کاٹنی ہوگی۔

آسٹریلیا کے سابق سیکیورٹی گارڈ رابرٹ لانگڈن نے 2009 ء میں، جب وہ ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے ساتھ فوجی قافلوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کررہے تھے، اپنے ایک افغان ساتھی کو ایک تنازع میں ہلاک کردیا تھا۔

ایک افغان عدالت نے جنوری میں ابتدائی طورپر لانگڈن کو موت کی سزا سنائی تھی۔ اخبار ’آسٹریلین ‘نے لکھا ہے کہ اسے ایسی دستاویزات ملی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ لانگڈن کی سزا کم کرکے اسے قید میں بدل دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق سزا میں یہ کمی لانگڈن کی جانب سے مقتول افغان سیکیورٹی گارڈ کے رشتے داروں کو مناسب زرتلافی کی ادائیگی کے بعد کی گئی ہے۔

لانگڈن کو اپنی سزا کابل کے پل چرخی جیل میں کاٹنا ہوگی جہاں القاعدہ اور طالبان جنگجوؤں جیسے قیدی پہلے ہی موجود ہیں۔

لانگڈن کے وکیل سٹیفن کینی نے اخبار ’آسٹریلین‘ کو بتایا کہ وہ ایسی جیل نہیں ہے جہاں کوئی شخص 20 سال تک زندہ رہ سکے۔

XS
SM
MD
LG